ترجمان نے واضح کیا کہ پاک ایران تجارت عالمی تجارتی قوانین کے تحت ہو رہی ہے، پاکستان کے امریکہ کے ساتھ اچھے تجارتی تعلقات ہیں


اسلام آباد:پاکستان نے کہا ہے کہ ایران کی صورت حال پر نظر ہے، ایران کے مسئلہ کا پرامن حل چاہتے ہیں، امن کے لیے کردار ادا کرتے رہیں گے، خطے میں امن و استحکام چاہتے ہیں۔
وزارت خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز رشریف کی امیر قطر سے ٹیلیفونک پر بات ہوئی،دونوں ممالک نے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ صدر مملکت بحرین کے دورے پر ہیں،وزیر خارجہ اسحاق ڈار نےجدہ میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت کی۔ طاہر اندرابی نے کہا کہ او آئی سی اجلاس میں پاکستان نے صومالی لینڈ سے متعلق اپنے موقف کا اعادہ کیا۔
پریس بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھاکہ ایران کے مسئلے کا پرامن حل چاہتے ہیں، پاکستان امن کیلئے کردارادا کرتا رہے گا، ایران کے امن و استحکام کی حمایت کرتے ہیں، امید ہے ایران اپنے بحران پر جلد قابو پا لے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایران خطے کا اہم ملک ہے، پاکستان پر امن خوشحال ایران دیکھنا چاہتا ہے، پاکستان کو یقین ہے کہ ایران موجود سخت حالات سے نکل جائے گا، پاکستان کو ایرانی لیڈر شپ اور عوام پر پورا یقین ہے کہ وہ ان حالات سے نکلیں گے۔
امریکا ویزے بحال کر دے گا
انہوں نے کہا کہ ہم نے امریکی ویزوں پر پابندیوں سے متعلق رپورٹس دیکھی ہیں، اس معاملے پر امریکی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں، امریکا اپنی ویزا پالیسی پر نظر ثانی کررہا ہے، امید ہے امریکہ جلد پاکستان کے لیے ویزے بحال کرے گا، امیگرینٹس پالیسیوں کے حوالے سےہم یوایس اتھارٹی کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
ایران سے تجارت پر ٹیرف کا جائزہ لے رہے ہیں
امریکا کے ایران کے ساتھ تجارت کرنے والے ممالک پر 25 فیصد ٹیرف کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ یہ ایک جاری صورتحال ہے، جائزہ لے رہے ہیں۔
ترجمان نے واضح کیا کہ پاک ایران تجارت عالمی تجارتی قوانین کے تحت ہو رہی ہے، پاکستان کے امریکہ کے ساتھ اچھے تجارتی تعلقات ہیں۔
بھارتی آرمی چیف کے الزامات بے بنیاد ہیں
ایک سوال کے جواب میں دفتر خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان بھارتی آرمی چیف کے بیانات کو مسترد کرتا ہے، بھارتی آرمی چیف کے الزامات بے بنیاد ہیں، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جبکہ بھارت میں اقلیتوں کے خلاف ظلم و جبر اور نفرت انگیز بیانیہ پوری دنیا کے سامنے عیاں ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے ازبکستان، بنگلہ دیش، مالدیپ اور مصر کے ہم منصبوں کے ساتھ ملاقاتیں کیں اور سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ اور او آئی سی کے سیکرٹری جنرل سے بھی مذاکرات کیے، اس دوران انہوں نے نئے دفتر کی عمارت پر پاکستانی پرچم بھی لہرایا اور رِبن کٹنگ کے ذریعے عمارت کی افتتاحی تقریب میں حصہ لیا، جس کے بعد سیاہ اور سبز درختوں کی پودے لگانے کی تقریب بھی منعقد ہوئی۔

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 4 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 گھنٹے قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل


