اسلام آباد: سینیٹ میں اسٹیٹ بینک ترمیمی بل منظور کر لیا گیا۔


تفصیلات کے مطابق سینیٹ نے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل ایک ووٹ سے منظور کر لیا، رائے شماری کے دوران بل کے حق میں 43 اور مخالفت میں 42 ووٹ آئے۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اپنا ووٹ دے کر حکومتی پلڑا بھاری کردیا جبکہ اے این پی کے عمر فاروق کانسی بل کی منظوری کے وقت ایوان سے نکل گئے۔
اپوزیشن رکن نے حکومت کو ووٹ دیا ، پی ٹی آئی کی ڈاکٹر زرقا طبیعت خرابی کے باعث ایوان میں آکسیجن سلینڈر کےساتھ آئیں ۔ بل کی منظوری پر ایوان میں اپوزیشن کے نعرے، ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں ۔
سینیٹ اجلاس میں مسلم لیگ ن کے چار سنیٹرز اجلاس میں شریک نہیں تھے جبکہ فاٹا سے سینیٹر ہلال الرحمان کورونا وائرس کے باعث اجلاس میں شریک نہ ہوسکے ۔ بی این پی مینگل کے دوسینیٹرز بھی ایوان سے غیرحاضرتھے.
اس سے قبل وزیرخزانہ شوکت ترین کے ایوان میں آنے پر حکومتی ارکان نے ڈیسک بجا ئے ۔ یہ ترمیمی بل آئی ایم ایف کی شرائط اور اسٹیٹ بینک کی خودمختاری سے متعلق ہے۔
اس حوالےسے وزیر منصوبہ بندی اسدعمرنے ایوان بالا میں تحریک انصاف کے اراکین کو مبارکباد دی اور کہا کہ قومی مفاد کی نگہبانی کے علاوہ پاکستان میں سیاست کا دوسرا کوئی راستہ اب باقی نہیں۔
وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ایک اور دن ایک اور کامیابی، عدم اعتماد کا خواب دیکھنے والے اس ایوان میں ناکام ہو گئے جہاں ان کی اکثریت ہے ، حکومت نے ثابت کیا تمام جماعتیں مل کر بھی ایک عمران خان کے آگے ڈھیر ہیں ، انہوں نے کہا کہ اللہ کی مدد شامل حال رہی تو انشاللہ کامیابیوں کا سفر رکنے والا نہیں۔
اس کارروائی کے بعد سینیٹ کا اجلاس پیر ساڑھے 3 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی
- 6 گھنٹے قبل
راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل
- 11 گھنٹے قبل
’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد، عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت
- ایک دن قبل
پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور
- 6 گھنٹے قبل
بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک
- 6 گھنٹے قبل

مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان
- ایک دن قبل

فیملی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، اداکار شان شاہد
- ایک دن قبل
لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی
- 3 دن قبل

وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
- 11 گھنٹے قبل

خریداروں کے لیے خوشخبری، سونے کی قیمت میں مزید کمی
- ایک دن قبل

اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل
- ایک دن قبل

کتنے پاکستانی کرپٹو اکاؤنٹس کے مالک بن گئے؟ بلال بن ثاقب نے بتا دیا
- ایک دن قبل



