لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ وطن عزیز کی محبت میں جان قربان کردینے والے بہادر جوانوں اور ان کے خاندانوں کو ہم سب کا سلام۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے لکھا کہ کیچ میں 10 فوجی جوانوں کی شہادت کا سن کر دل بہت افسردہ ہے، وطن عزیز کی محبت میں جان قربان کردینے والے بہادر جوانوں اور ان کے خاندانوں کو ہم سب کا سلام۔
کیچ میں 10 فوجی جوانوں کی شہادت کا سن کر دل بہت افسردہ ہے، وطن عزیز کی محبت میں جان قربان کردینے والے بہادر جوانوں اور ان کے خاندانوں کو ہم سب کا سلام۔ اللّہ شہدا کو بہترین جزا عطا فرمائے اور ان کے پیاروں کو صبر جمیل دے۔ آمین ??
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) January 28, 2022
مریم نواز نے مزید لکھا کہ اللہ شہدا کو بہترین جزا عطا فرمائے اور ان کے پیاروں کو صبر جمیل دے۔
واضح رہے کہ دہشت گردوں نے بلوچستان کے علاقے کیچ میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا، واقعہ پچیس اور چھبیس جنوری کی درمیانی رات پیش آیا تھا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے دس سپاہی شہید ہوگئے جبکہ تین دہشت گردوں کو آپریشن میں گرفتار کرلیا گیا ہے، فائرنگ کے شدید تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک کردیا گیا جبکہ کئی زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کلیئرنس آپریشن ابھی تک جاری ہے، واقعہ کے ذمہ داروں کو انجام تک پہنچانے کے لئے آپریشن جاری رہے گا۔

لاہور میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی، پولیس رپورٹ
- 3 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف اقتصادی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے لیے آذربائیجان پہنچ گئے
- 3 گھنٹے قبل

جس دن اسمبلی میں ہمارا ایک بھی رکن زیادہ ہواتو تحریک عدم اعتماد لاسکتے ہیں،گورنر کے پی
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان کو پہلا گولڈ میڈل دلانے والے پہلوان دین محمد 100 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
- 4 گھنٹے قبل
غزہ میں اسرائیلی فائرنگ اور بمباری سے شہداء کی تعداد 300 سے تجاوز کر گئی، امدادی مراکز بھی نشانہ
- ایک گھنٹہ قبل

ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان اگلے ہفتےپاکستان کادورہ کریں گے
- 2 گھنٹے قبل

یوکرینی حملے میں روسی بحریہ کے ڈپٹی چیف میجر جنرل گودکوف سمیت 11 اہلکار ہلاک
- 3 گھنٹے قبل

بلوچستان کے ضلع قلات میں زلزلے کے جھٹکے
- 5 گھنٹے قبل

شگاگو: نائٹ کلب پر اندھا دھند فائرنگ سے 4 افراد ہلاک، 14 زخمی
- 2 گھنٹے قبل

عاشورہ محرم پر 5 اور 6 جولائی کو عام تعطیل، ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

جھنگ وائلڈ لائف پارک سے قیمتی ہرن چوری، تحقیقات کے لیے دو رکنی کمیٹی قائم
- 36 منٹ قبل

این ڈی ایم اے نے 6 سے 10 جولائی تک ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری کردیا
- 2 گھنٹے قبل