کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر تعلیمی اداروں کے حوالے سے صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا انتہائی اہم اعلان سامنے آگیا۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے تعلیمی اداروں کے لیے نئے احکامات جاری کر دیئے۔
اپنے پیغام میں مراد راس نے لاہور اور راولپنڈی میں کلاس ون سے ششم تک پچاس فیصد طلباء کے ساتھ کلاسز کی ہدایت کی۔
صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا تھا کہ کلاس ون سے ششم تک پچاس فیصد طلباء کے ساتھ کلاسز ہونگی جبکہ باقی جماعتوں کی کلاسز شیڈول کے مطابق ہونگی۔
واضح رہے اس سے قبل راولپنڈی میں 24 تعلیمی اداروں کو کورونا وائرس کی وجہ سے سربمہر کیا گیا تھا۔
سربمہر کئے گئے اسکولوں میں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کہوٹہ،گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کلیال اڈیالہ، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ویسٹریج، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول صرافہ بازار اور گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ایلیٹ مری شامل ہیں۔
علاوہ ازیں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کلرسیداں، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول مسلم ٹاؤن، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول چوکی برحد کوٹلی ستیاں، گورنمنٹ کوہ نور گرلز ہائی اسکول، گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول چونگی22، گورنمنٹ ایلیٹ اسکول مورگاہ شامل ہیں۔
کالجز میں گورنمنٹ گارڈن کالج راولپنڈی، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار ویمن مری روڈ، گورنمنٹ ایسوسیٹ کالج فار ویمن ڈھوک کالا خان اور گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار ویمن گوالمنڈی شامل ہیں۔

نو محرم الحرام آج ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا گیا
- 9 منٹ قبل

صدر زرداری کو ہٹانے کی افواہیں بے بنیاد ہیں ، سب ایک پیج پر ہیں: محسن نقوی
- ایک گھنٹہ قبل

بجٹ کے خلاف افواہیں اپنوں نے پھیلائیں، حکومت ختم ہونے کا خطرہ تھا: علی امین گنڈاپور
- 3 گھنٹے قبل

بنوں میں جرگے پر مسلح حملہ، ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی
- ایک گھنٹہ قبل

محرم الحرام، شہر قائد میں موبائل سروس معطل ہونا شروع ہوگئی
- 5 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
مائیکروسافٹ کا پاکستان میں اپنا دفتر بند کرنے اور 5 ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ
- 5 گھنٹے قبل
محکمہ وائلڈ لائف کا لائسنس کے بغیر شیر رکھنے والے شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن
- 6 گھنٹے قبل

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ اور 30 فیصدالاؤنس کا نفاذ
- 3 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی ، ترکیہ اور آذربائیجان کے صدور سے ملاقات، برادرانہ یکجہتی کا مظاہرہ
- ایک گھنٹہ قبل

سی ٹی ڈی اور پنجاب پولیس کی مشترکہ کارروائی ، فتنۃ الہندوستان کے 5 دہشت گرد ہلاک
- 6 گھنٹے قبل

شاداب خان کے دائیں کندھے کی کامیاب سرجری، کم از کم 3 ماہ کرکٹ سے دور رہیں گے
- 2 گھنٹے قبل

بھارتی ٹیم کا دورہ بنگلا دیش ملتوی، سیریز اب ستمبر 2026 میں ہوگی: بی سی سی آئی
- ایک گھنٹہ قبل