فیصل آباد میں اسپیشل اکنامک زون کے قیام سے بیرونی سرمایہ کاری بڑھے گی، وزیرِ اعظم
لاہور: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کی پالیسیوں کی بدولت فیصل آباد کی صنعت کا پہیہ دوبارہ سے چلنے لگا ہے۔


تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت فیصل آباد ڈویژن میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا،جس میں میں فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے ارکانِ قومی و صوبائی اسمبلی کے علاوہ وفاقی وزراء اسد عمر، شفقت محمود، فواد چوہدری، وزیرِ مملکت فرخ حبیب، معاونینِ خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل، سید طارق الحسن، وزیرِ اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور متعلقہ اعلی افسران کی شرکت۔اجلاس میں فیصل آباد ڈویژن میں جاری ترقیاتی منصوبوں، متعلقہ حلقوں کے امور اور سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ پورے فیصل آباد ڈویژن میں رابطہ سڑکوں و اہم شاہراہوں کہ تعمیر جاری ہے جن کے ذریعے اضلاع کے آپسی رابطے اور موٹرویز سے رابطے بہتر کئے جا رہے ہیں. ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جھنگ میں یونیورسٹیاں، پارو پلانٹ اور دسٹرکٹ ڈیولپمنٹ پیکیج کے تحت منصوبوں پر بھی کام تیزی سے جاری ہے۔
اجلاس میں فیصل آباد کیلئے مجوزہ پبلک ٹرانسپورٹ کے منصوبوں، آئی ٹی یونیورسٹی، شہر کی خوبصورتی کو بڑھانے کیلئے منصوبوں پر بھی گفتگو کی گئی، وزیرِ اعظم نے جاری ترقیاتی منصوبوں کو معینہ مدت میں مکمل کرنے اور عوامی فلاح کے منصوبوں کی ترجیحی بنیادوں پر تکمیل کی ہدایات جاری کیں۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت ہیلتھ کارڈ کے ذریعے پنجاب کے تمام خاندانوں کو چار سو ارب سے ذیادہ کی ہیلتھ انشونس فراہم کر رہی ہے۔ حکومت کی پالیسیوں کی بدولت فیصل آباد کی صنعت کا پہیہ دوبارہ سے چلنے لگا ہے، فیصل آباد میں اسپیشل اکنامک زون کے قیام سے بیرونی سرمایہ کاری بڑھے گی۔

صوبائی حکومت نے کراچی سمیت سندھ کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کر دیا
- 17 hours ago

شہریوں کیلئے اچھی خبر، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
- 19 hours ago

بیرون ملک جانے والے شہریوں کیلئے اچھی خبر،پاکستان اوریو اے ای کے درمیان پری امیگریشن کلیئرنس پر اتفاق
- 19 hours ago

قومی سلامتی کے اُمور میں یکسوئی اور بیانیے پر اتفاقِ رائے وقت کی ضرورت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 17 hours ago

بنوں: امن کمیٹی پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق
- 19 hours ago

پاکستان اور مراکش کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط
- 13 hours ago

جے یو آئی (ف) کے سینئر رہنما مولانا سلیم اللہ خان ترکئی انتقال کر گئے
- 18 hours ago

مہک ملک ایک ڈرامے کے عوض کتنی رقم وصول کرتی ہیں؟ڈانسر نے بتا دیا
- 16 hours ago

آئی سی سی نے انڈر 19 ورلڈ کپ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا،پاکستانی آفیشلز بھی شامل
- 15 hours ago

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 18 hours ago

وزیراعظم سے ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ایرکسن کے وفد کی ملاقات، آئی ٹی انفراسٹرکچر کی ترقی یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ
- 13 hours ago

جاپان جنوبی پنجاب میں بچوں کی صحت کیلئے 18.62 ملین ڈالر گرانٹ دے گا،معاہد ے پر دستخط
- 19 hours ago





.jpg&w=3840&q=75)




