Advertisement
پاکستان

پاکستان میں کورونا سے مزید 27 اموات ،7 ہزارسے زائد متاثر 

اسلام آباد: پاکستان  میں کورونا کی پانچویں لہر شدت اختیار کرگئی  ہے ،  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 27 افراد انتقال کرگئے جبکہ 7ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Jan 29th 2022, 2:10 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان میں کورونا سے مزید 27 اموات ،7 ہزارسے زائد متاثر 

ملک میں کورونا کے وار جاری ہیں ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 7 ہزار 963نئے کیسز سامنے آئے ۔ جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 14 لاکھ 10ہزار033ہو چکی ہے۔

ملک میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 29ہزار 219 ہوگئی ہے ۔ملک میں  کوروناایکٹو کیسز کی تعدادایک لاکھ 4ہزار095ہوگئی ۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق  ملک کے مختلف حصوں میں کیسز اور اموات کی صورتحال درج ذیل ہے:

سندھ 

صوبہ سندھ میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 38 ہزار196 ہوگئی ہے جبکہ7 ہزار 800 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔ 

پنجاب

پنجاب میں کورونا کیسزکی تعداد4لاکھ74ہزار208 تک پہنچ گئی ،  صوبے میں اب تک  13ہزار 139افرا د انتقال کرچکے ہیں ۔ 

خیبر پختونخوا 

خیبر پختونخوا  میں  کورونا مریضوں کی تعداد1لاکھ90ہزار578ہوگئی جبکہ 5ہزار 994 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔

بلوچستان

  بلوچستان میں کورونا کے 34  ہزار277 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ اب تک  367 اموات رپورٹ ہوئیں ۔ 

اسلام آباد

اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ25ہزار203ہوگئی ، وفاقی دارالحکومت میں اموات کی مجموعی تعداد 979 تک جاپہنچی ہے ۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر میں کوروناکیسزکی مجموعی  تعداد36ہزار967 ہے  جبکہ 752 افراد موذی وبا سے انتقال کرچکے ہیں ۔ 

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں کورونا مریضوں کی مجموعی  تعداد 10ہزار 604ہوگئی جبکہ 188 مریض وبا سے چل بسے۔ 

این سی اوسی کے مطابق ملک میں کوروناکےمثبت کیسزکی شرح11.31 فیصدرہی ، جبکہ 1375مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے70 ہزار389 ٹیسٹ کئےگئے ہیں ۔ 

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا۔

Advertisement
انٹرنیٹ قوانین کی خلاف ورزی ،روس نے گوگل پر جرمانہ عائد کر دیا

انٹرنیٹ قوانین کی خلاف ورزی ،روس نے گوگل پر جرمانہ عائد کر دیا

  • 11 گھنٹے قبل
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل

  • 15 گھنٹے قبل
دیر بالا : پولیس اور سی سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن ، 9دہشت گرد ہلاک، دو شہری شہید

دیر بالا : پولیس اور سی سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن ، 9دہشت گرد ہلاک، دو شہری شہید

  • 14 گھنٹے قبل
لاہور: لالی وڈ کے معروف فلم رائٹر،اور مصنف ناصر ادیب کے اعزاز میں  تقریب

لاہور: لالی وڈ کے معروف فلم رائٹر،اور مصنف ناصر ادیب کے اعزاز میں تقریب

  • 11 گھنٹے قبل
 بھارت کی آبی جارحیت جاری،دریائے ستلج اور راوی میں اونچے درجے کا سیلاب،درجنوں دیہات زیر آب

 بھارت کی آبی جارحیت جاری،دریائے ستلج اور راوی میں اونچے درجے کا سیلاب،درجنوں دیہات زیر آب

  • 12 گھنٹے قبل
بلوچستان :سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی،فتنہ الخوارج کے 47 دہشت گردجہنم واصل

بلوچستان :سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی،فتنہ الخوارج کے 47 دہشت گردجہنم واصل

  • 14 گھنٹے قبل
 موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنا چیلنج ہے، اکیلے نہیں نمٹ سکتے، دنیا کو پاکستان کی مدد کرنا ہوگی،شہبازشریف

 موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنا چیلنج ہے، اکیلے نہیں نمٹ سکتے، دنیا کو پاکستان کی مدد کرنا ہوگی،شہبازشریف

  • 11 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل کا ایرانی آرمی چیف سے رابطہ، سرحدوں کے تحفظ اور دہشت گردی کے خاتمےکا عزم

فیلڈ مارشل کا ایرانی آرمی چیف سے رابطہ، سرحدوں کے تحفظ اور دہشت گردی کے خاتمےکا عزم

  • 10 گھنٹے قبل
بولان: کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے 3 کان کن دم توڑ گئے

بولان: کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے 3 کان کن دم توڑ گئے

  • 15 گھنٹے قبل
اگلے ماہ عدلیہ کی آزادی، جمہوریت کی بحالی اور بانی  کی رہائی کے لیے جلسہ کرنے جا رہے ہیں، گوہرخان

اگلے ماہ عدلیہ کی آزادی، جمہوریت کی بحالی اور بانی کی رہائی کے لیے جلسہ کرنے جا رہے ہیں، گوہرخان

  • 13 گھنٹے قبل
بھارت کی آبی جارحیت جاری، دریائے راوی میں قائم ڈیم کے گیٹس کھول دیے

بھارت کی آبی جارحیت جاری، دریائے راوی میں قائم ڈیم کے گیٹس کھول دیے

  • 11 گھنٹے قبل
بانی پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجہ کا استعفیٰ منظور کرنے سے انکار کردیا

بانی پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجہ کا استعفیٰ منظور کرنے سے انکار کردیا

  • 15 گھنٹے قبل
Advertisement