اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی ) پاکستان سپر لیگ کے میچ میں 12سال سے کمر عمر بچوں کے اسٹیڈیم میں داخلے پر پابندی لگادی گئی ہے۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان میں اومی کرون کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر این سی او سی نے اسٹیڈیم میں بچوں کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ این سی او سی کاکہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ میں بارہ سال سے کم عمر بچوں کوداخل ہونے کی اجازت نہیں ہے ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی ایس ایل میں 12 سال سے زائد عمر کے افراد ویکسینیشن کارڈ دکھا کر اسٹیڈیم میں داخل ہوسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن پر بھی کورونا کے سائے منڈلا رہے ہیں اور اومی کرون کیسز میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ۔ وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے کراچی میں صرف 25 فیصد شائقین کے ساتھ میچز کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے اور صرف 8ہزار شائقین کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہو گی۔
کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے والے ویرینٹ ’اومیکرون‘ کے باعث آنے والی وبا کی پانچویں لہر سے بچاؤ کے لیے پی ایس ایل 2022 کی پلیئنگ کنڈیشنز میں ترامیم شامل کی ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 2022 کے میچز دو مرحلوں میں منعقد ہوں گے، پہلا مرحلہ کراچی اور دوسرا لاہور میں منعقد ہو گا۔ کراچی میں 27 جنوری سے 7 فروری تک پی ایس ایل کے میچز ہوں گے جس کے بعد دیگر 15 میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے ۔
ایونٹ کا فائنل 27 فروری کو کھیلا جائے گا، کوالیفائر 23 فروری پہلا اور دوسرا ایلیمنیٹر بالترتیب 24 اور 25 فروری کو کھیلا جائے گا۔

اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل
- 3 days ago
بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک
- 2 days ago

خریداروں کے لیے خوشخبری، سونے کی قیمت میں مزید کمی
- 3 days ago
پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور
- 2 days ago
لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی
- 4 days ago

فیملی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، اداکار شان شاہد
- 3 days ago

کتنے پاکستانی کرپٹو اکاؤنٹس کے مالک بن گئے؟ بلال بن ثاقب نے بتا دیا
- 3 days ago
’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد، عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت
- 3 days ago

پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی
- 2 days ago

وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
- 2 days ago

مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان
- 3 days ago
راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل
- 2 days ago





