عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 7 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں ۔


تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل و گیس کی قیمتوں میں اضافے کا رحجان جاری ہے ، تیل قیمتیں مسلسل چھ ہفتوں سے بڑھ رہی ہیں، جس کی بنیادی وجہ بین الاقوامی سیاسی عدم استحکام اور رسد کے خدشات ہیں ۔
دوران ٹریڈنگ برینٹ خام تیل ایک اعشاریہ 25 ڈالر فی بیرل بڑھ کر 90 اعشاریہ 59 ڈالرکی سطح پر آگیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکی ویسٹ ٹیکساس کروڈ کی قیمت 1.05 ڈالر اضافے سے 87.66 ڈالر فی بیرل ہوگئی، تیل کی قیمتوں پر سیاسی خطرات اور سپلائی میں کمی کے اثرات پڑے۔
عالمی منڈی میں گیس کی قیمت میں 11 فیصد اضافہ ہوگیا، دوران ٹریڈنگ فی ایم ایم بی ٹی یو گیس کی قیمت 4 ڈالر 76 سیٹس ہوگئی۔
کورونا وبا کے بعد چین میں تیل کی طلب میں اس سال سات فیصد اضافے نے بھی قیمتوں کو پر لگا دیئے۔ یوکرین جنگ، یورپ کو گیس سپلائی معطلی کے خدشات اور عرب امارات پر حوثیوں کے حملے قیمت بڑھنے کا باعث بنے ہیں ۔

کتنے پاکستانی کرپٹو اکاؤنٹس کے مالک بن گئے؟ بلال بن ثاقب نے بتا دیا
- 3 دن قبل

مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان
- 3 دن قبل
لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی
- 4 دن قبل

اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل
- 3 دن قبل
راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل
- 2 دن قبل

خریداروں کے لیے خوشخبری، سونے کی قیمت میں مزید کمی
- 3 دن قبل
’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد، عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت
- 3 دن قبل

وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
- 2 دن قبل
پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور
- 2 دن قبل
بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک
- 2 دن قبل

پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی
- 2 دن قبل

فیملی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، اداکار شان شاہد
- 3 دن قبل





