اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد مدت ملازمت پوری ہونےپرآج ریٹائرہوجائیں گے جس کے بعد جسٹس عمر عطا بندیال 28ویں چیف جسٹس کے طورپرکل حلف اٹھائیں گے۔


چیف جسٹس گلزاراحمدنے 2 سال 2 ماہ 10 دن تک چیف جسٹس پاکستان کےعہدے پر فرائض انجام دیے ۔ وہ 2002 میں سندھ ہائی کورٹ کے جج مقررہوئے جبکہ 2007 میں پی سی او پرحلف نہ لینے کے باعث انہیں معطل بھی کیا گیا۔ چیف جسٹس گلزار احمد2011 میں بحال ہوئے جس کے بعد سپریم کورٹ میں بطورجج ان کی تعیناتی ہوئی تھی ۔
2 فروری 1957 کو کراچی میں پیدا ہونے والے جسٹس گلزار احمد نے ابتدائی اور اعلیٰ تعلیم بھی اسی شہر میں حاصل کی۔
نومبر 2011 میں جب جسٹس گلزار احمد کو سندھ ہائیکورٹ سے سپریم کورٹ کا جج مقرر کیا گیا تو اُس وقت افتخار محمد چودھری پاکستان کے چیف جسٹس تھے۔؎
چیف جسٹس گلزار احمد نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے دوران حکومتی اقدامات پر ازخود نوٹس بھی لیا۔
چیف جسٹس گلزار احمد کا دور سندھ کی صوبائی حکومت سے متعلق مختلف مقدمات میں سخت آبزرویشن کے لیے بھی یاد رکھا جائے گا۔
جسٹس گلزار احمد نے کئی اہم مقدمات کے فیصلے دیے جن میں سے 20 اپریل 2017 کو پانامہ پیپرز کیس میں نواز شریف کے خلاف درخواستوں پر پہلا فیصلہ بھی شامل ہے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف عمران خان اور دیگر کی درخواستوں پر انہوں نے ابتدائی مرحلے میں ہی جسٹس آصف سعید کھوسہ کے ہمراہ نااہلی کا حکم سنایا تھا جبکہ دیگر تین ججز ن معاملہ مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی (جے آئی ٹی) کو بھجوا دیا تھا۔
ان کے دور میں پاکستان کی سپریم کورٹ میں پہلی بار خاتون جج جسٹس عائشہ ملک کا تقرر کیا گیا جسے ایک تاریخی اقدام کے طور پر یاد رکھا جائے گا ۔

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 5 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 3 days ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 days ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 4 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 days ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 days ago





