بیجنگ : چین میں نئے قمری سال کے آغاز پر جشن جاری ہے، چیتے سے منسوب اس نئے سال کا استقبال بے حد جوش و خروش سے کیا گیا ۔ اس حوالے سے گوگل بھی پیچھے نہ رہا ۔


چین میں ہر سال نئے قمری سال کے آغاز پر مختلف رسومات ادا کی جاتی ہیں ، اس سال بھی چین میں شہریوں نے ڈرم بجائے اور خوشحالی کی دعائیں کیں ۔ سال نو پر چین میں دعوتیں، پریڈ اور آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا ، سڑکوں کو رنگارنگ پھولوں اور لال سجاوٹی روشنیوں اور اشیاء سے سجایا گیا ہے ۔
چین کے علاوہ دنیا کے کچھ اور ممالک میں بھی قمری سال کا آغاز ہوتا ہے ، تائیوان، آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے چائنہ ٹاؤن ، کوریا، سنگاپور، منگولیا ، ویت نام سمیت کئی دیگر ایشیائی ممالک میں بھی قمری سال کا جشن منایا گیا۔
ہر نئے تہوار کے موقع پر گوگل بھی اپنا حصہ ڈالنا نہیں بھولتا ، چین کے نئے سال کے آغاز پر گوگل نے بھی اپنے پیج کو دلفریب آتشبازی سے سجادیا ، یہی نہیں بلکہ چیتے سے منسوب تشبہیات کا رنگ بھی اس آتش بازی میں نمایاں نظر آیا۔
Lunar New Year; What a firework
— Asmaa! (@Asmaa_khanzaii) February 1, 2022
Google prepared ?#GoogleDoodle #ChineseNewYear #LunarNewYear #Celebrations #ChineseNewYear2022 pic.twitter.com/c4UYv8OOA8
اس جشن کی کچھ تصویری جھلکیاں بھی آپ کیلئے درج ذیل ہیں ۔
چینی ثقافت میں لال رنگ کو خوش بختی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ چین میں سالِ نو دو ہفتے تک جاری رہتا ہے، سالِ نو کے موقع پر لوگوں کو ایک ہفتے کی چھٹی دی جاتی ہے۔







جاپان جنوبی پنجاب میں بچوں کی صحت کیلئے 18.62 ملین ڈالر گرانٹ دے گا،معاہد ے پر دستخط
- ایک دن قبل

شہریوں کیلئے اچھی خبر، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
- ایک دن قبل

بنوں: امن کمیٹی پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق
- ایک دن قبل

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 21 گھنٹے قبل

قومی سلامتی کے اُمور میں یکسوئی اور بیانیے پر اتفاقِ رائے وقت کی ضرورت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 20 گھنٹے قبل

آئی سی سی نے انڈر 19 ورلڈ کپ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا،پاکستانی آفیشلز بھی شامل
- 18 گھنٹے قبل

مہک ملک ایک ڈرامے کے عوض کتنی رقم وصول کرتی ہیں؟ڈانسر نے بتا دیا
- 19 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ایرکسن کے وفد کی ملاقات، آئی ٹی انفراسٹرکچر کی ترقی یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ
- 17 گھنٹے قبل

بیرون ملک جانے والے شہریوں کیلئے اچھی خبر،پاکستان اوریو اے ای کے درمیان پری امیگریشن کلیئرنس پر اتفاق
- ایک دن قبل

جے یو آئی (ف) کے سینئر رہنما مولانا سلیم اللہ خان ترکئی انتقال کر گئے
- ایک دن قبل

پاکستان اور مراکش کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط
- 16 گھنٹے قبل

صوبائی حکومت نے کراچی سمیت سندھ کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کر دیا
- 21 گھنٹے قبل









.jpg&w=3840&q=75)

