Advertisement

سریش رائنا کے والدانتقال کرگئے 

نئی دہلی : سابق بھارتی کرکٹر سریش رائنا کے والد ترلوک چند رائنا  طویل علالت کے بعد  انتقال کرگئے ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر فروری 7 2022، 5:22 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
سریش رائنا کے والدانتقال کرگئے 

بھارتی میڈیا کے مطابق سریش رائنا کے والد کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور طویل عرصے سے علیل تھے ۔ سریش رائنا  نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے والد کی  وفات  پر دکھ بھری تحریر شئیر کی  ہے ، جس میں انہوں نے لکھا کہ " ایک باپ کی موت  کادکھ لفظوں  میں بیان نہیں کیا جاسکتا ، میں نے اپنی سب سے بڑی طاقت ، ہمت کو کھودیا ۔انہوں نے  آخری سانس تک مقابلہ کیا ، آپ کو ہمیشہ یاد کروں گا۔ " 

 

رائنا کے والد کی موت پر بھارتی کرکٹرز سمیت مداحوں کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا جارہا ہے ۔ سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ’انکل کی موت کی بات سن کر بہت دکھ ہوا‘۔

 

خیال رہے کہ 35 سالہ سریش رائنا نے 18 ٹیسٹ، 226ون ڈے اور 78 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں بھارت کی نمائندگی کی تھی ۔ 

 

Advertisement
Advertisement