Advertisement

پی ایس ایل سکس کے میچز جون میں کراچی میں کروانے کا فیصلہ

لاہور : پاکستان سپر لیگ انتظامیہ کا پاکستان سپر لیگ 6 کے میچز جون میں کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Mar 12th 2021, 8:22 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق  پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچز کے معاملے پر پی ایس ایل انتظامیہ اور ٹیم مالکان کا اجلا س ہوا۔پی سی بی حکام اور فرنچائز مالکان جون میں میچز کروانے پر متفق ہوگئے۔پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچز جون میں کراچی میں کروائے جائیں گے۔

گزشتہ ہفتے   پی سی بی اور ٹیموں کے مالکان کے درمیان منعقدہ ورچوئل میٹنگ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 کو فوری طور پر ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا۔ پی ایس ایل ملتوی کرنے کا فیصلہ  کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد کیا گیا تھا۔

پاکستان سپر لیگ ملتوی ہونے پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر برہم ہو گئے تھے۔ ان کا کہنا تھا جنہوں نے کبھی ٹیپ بال کرکٹ نہیں کرائی وہ پی ایس ایل کروا رہے ہیں۔ میڈیکل پینل کی ذمہ داری تھی کہ بائیو ببل کو محفوظ بناتے، جو اس میں ذمہ دار ہیں ان کے خلاف سخت انکوائری عمل میں لائی جائے۔ اس معاملے کی معزز لوگ تحقیقات کریں اور اسے بورڈ نہیں بلکہ حکومتی سطح پر دیکھا جائے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )6 ملتوی ہونے کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) نے تحقیقات کے لیے آزاد انکوئری کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔ آزاد انکوائری کمیشن تحقیقات مکمل کرکے ایک ماہ کے اندر رپورٹ جمع کروانے کا پابند  ہوگا۔انکوائری کمیشن کو پی ایس ایل میں کورونا وائرس داخل ہونے کی وجوہات سامنے لانے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Advertisement
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

  • 15 hours ago
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 2 days ago
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • 2 days ago
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 2 days ago
پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

  • 3 days ago
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 2 days ago
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

  • 18 hours ago
گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

  • 2 days ago
قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

  • 2 days ago
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

  • 14 hours ago
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 2 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

  • 9 hours ago
Advertisement