Advertisement
تفریح

ویلنٹائن ڈے پر کترینہ کیف کا وکی کوشل کو محبت بھرا پیغام

ممبئی:معروف بھارتی اداکارہ کترینہ کیف نے  اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے شوہر وکی کوشل کو محبت بھرا پیغام دیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Feb 14th 2022, 10:28 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ویلنٹائن ڈے پر کترینہ کیف کا وکی کوشل کو محبت بھرا پیغام

معروف بالی ووڈ اداکارہ کترینہ  نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے اپنے ساتھ اپنے شوہر وکی کوشل کی تصویر لگاکر اپنے شوہر کیلئے محبت بھرا پیغام جاری کیا۔

محبت بھرا پیغام ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے تھا کہ وہ ان کے ساتھ رومانوی انداز میں ڈنر نہیں کر سکیں مگر وہ ان کی دوری کو بھی قریب سے دیکھ رہی ہیں،کیونکہ وہ ان کے ہر مشکل لمحات کو بھی خوبصورت بنا دیتے ہیں۔ 

وکی کوشل اور معروف اداکارہ  کی شادی کو دو ماہ کا عرصہ ہی گزرا ہے مگر دونوں اپنی مصروفیات کی وجہ سے اکثر اوقات  ایک ساتھ ایسے لمحات  نہیں گزار سکتے۔

یاد رہے کترینہ کیف  سلمان خان کیساتھ اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کے حوالے سے  ممبئی میں ہیں،جس کی وجہ سے وہ اپنے شوہر وکی کوشل کیساتھ  ویلنٹائن ڈے نہیں منا سکیں۔ 

ویلنٹائن ڈے شوہر کیساتھ نہ منانے کی وجہ سے  معروف اداکارہ نے اپنے شوہر کیلئےمحبت بھرا پیغام جاری کیا ہے۔ 

Advertisement