جی سیون وزراء خزانہ کی یوکرین پر حملے کی صورت میں روس پر کڑی معاشی پابندیوں کی دھمکی
واشنگٹن : جی سیون وزراء خزانہ نے کہا کہ یوکرین کی سرحدوں پر روسی فوجیوں کی مسلسل تیاری شدید تشویش کا باعث ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جی سیون وزرا ء خزانہ کا یوکرین تنازع کے شدت اختیار کرنے پر اجلاس ہوا،جس پر جی سیون وزراء خزانہ نے یوکرین پر حملے کی صورت میں روس پر کڑی معاشی پابندیوں کی دھمکی دیدی۔
جی سیون وزراء خزانہ نے کہا ہے کہ یوکرین کی سرحدوں پر روسی فوجیوں کی مسلسل تیاری شدید تشویش کا باعث ہے، روس کی طرف سے یوکرین پرفوجی جارحیت کا فوری، مربوط اور زبردست جواب دیا جائے گا۔
"روس کی طرف سے یوکرین کے خلاف مزید کسی بھی فوجی جارحیت کا فوری، مربوط اور زبردست جواب دیا جائے گا،" وزرا نے مزید کہا، "ماسکو کو اقتصادی اور مالی پابندیوں سے خبردار کیا جس کے روسی معیشت پر بڑے اور فوری نتائج ہوں گے"۔
G7 کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان، برطانیہ اور امریکہ پر مشتمل ہے۔
دوسری جانب جرمنی کے فوجی دستے لتھوینیا پہنچ گئے ہیں جبکہ مزید نیٹو دستوں کی آمد جلد متوقع ہے۔ جرمنی کے 360 فوجی لتھوینیا بھجوائے جا رہے ہیں، 70 فوجیوں کا پہلا دستہ پہنچ گیا ہے۔
واضح رہے کہ 2015 میں کریمیا پر روس کے قبضے کے بعد سے بالٹک ملکوں میں نیٹو کے جنگی دستے تعینات کئے گئے تھے۔لتھوینیا، لٹویا، ایسٹونیا اور پولینڈ میں نیٹو کے 5 ہزار فوجی کئی برسوں سے موجود ہیں اس کے علاوہ اضافی نفری بھی بھجوائی جا رہی ہے۔ لتھوینیا میں 1100 نیٹو فوجی موجود ہیں جس میں سے نصف تعداد جرمن فوج کی ہے۔

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 15 گھنٹے قبل

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 3 دن قبل

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 3 دن قبل

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- 19 گھنٹے قبل

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
- 21 گھنٹے قبل

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- 4 دن قبل

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 3 دن قبل

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 3 دن قبل

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت
- 2 دن قبل

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- 20 گھنٹے قبل

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 3 دن قبل
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- 16 گھنٹے قبل


