میانمارمیں خونی مظاہرےنہ تھم سکے،شہرشہرریلیوں اوراحتجاج پرفائرنگ سےمزید7مظاہرین ہلاک ہوگئے۔فوج نےنیابیان جاری کرتےہوئےایک مرتبہ پھریقین دہانی کرائی کہ حکمران فوجی کونسل صرف مخصوص مدت کے لئے ہے انتخابات کرواکراقتدارفاتح پارٹی کو سونپ دیاجائےگا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میانمارکےمختلف شہروں میں مظاہرین بدستورسڑکوں پرہیں سیکیورٹی فورسز نےغیرمسلح مظاہرین کے خلاف طاقت کابےدریغ استعمال کیااورفائرنگ ،دستی بم اورآنسو گیس کی شیلنگ کی۔
میانمارکی جنتا کےترجمان نےنئےالزامات عائدکرتےہوئےکہاکہ آنگ سان سوچی نے حکومت کےدوران 6 لاکھ ڈالر زکی ادائیگی کے علاوہ غیرقانونی طور پرسونا قبول کیا، جبکہ صدر اورمتعدد وزراء نےالیکشن کمیشن پر دباؤ ڈالا کہ فوج کی جانب سےالیکشن بے ضابطگیوں کی اطلاعات پرکان نہ دھریں۔
دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل نے فوج پر مظاہرین اور عام شہریوں کے خلاف جنگی ہتھیاروں کے استعمال کی تصدیق کی اورکہاکہ ایسے ہتھیاروں کے استعمال کا اندازہ مظاہروں کی 55 ویڈیوز دیکھنے کے بعد لگایا گیا۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مظاہرین کے خلاف تشدد کی مذمت کرنے اور فوجی پابندی کی اپیل کے بیان پر اتفاق کرلیا۔
برطانوی مسودے کو باضابطہ طور پر کونسل کے اجلاس میں منظورکیاگیا۔اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب ژانگ جون کہتےہیں ،یہ سفارتکاری اور مذاکرات کا وقت ہے۔امیدہےسیکیورٹی کونسل کا پیغام میانمار میں کشیدگی کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
امریکی محکمہ خزانہ نے میانمار کے فوجی سربراہ کے دو بچوں اورچھ کمپنیوں پر پابندیاں عائد کردیں۔ادھرمیانمارکی فوج نے ،باغی گروپ اراکن آرمی کودہشت گرد گروہوں کی فہرست سے ہٹادیا۔

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 19 hours ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- a day ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 3 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 13 hours ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 3 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 19 hours ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 3 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago






