چنیوٹ پولیس بھرتی اسکینڈل میں اینٹی کرپشن نے کینڈیڈیٹ ٹیسٹنگ سروس کے آپریشنل مینجر امجد جاویدکو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن نے کینڈیٹ ٹیسٹنگ سروس کے آپریشنل مینجر امجد جاویدکو گرفتار کر لیا، ملزم نے ابتدائی تفتیش میں ہوُشربا انکشافات کر دیئے۔ ملزم امجد جاوید ابتدائی تفتیش کے بعد پولیس میں بھرتیوں کی سیل اور طریقہ واردات کو سامنے لے آیا۔
ملزم امجد کا کہنا ہے کہ جھنگ اور چنیوٹ میں پولیس نے نوکری کے خواہش مندوں سے کروڑوں روپے بٹورے ، اوسط تین سے چار لاکھ روپے میں کانسٹیبل کا پیپر کی بُکنگ ہوتی رہی، چنیوٹ میں پچاس سے زائد امیدواروں سے رقوم بٹوری، میں نے اپنے فرنٹ مین اصغر نامی شخص کے ذریعہ سارے معاملات کی۔
ملزم امجد جاوید کا مزید کہنا تھا کہ اصغر محکمہ موسمیات کا ملازم اور چنیوٹ کے علاقے لالیاں کا رہنے والا ہے،
میں پنجاب بھر میں کانسٹبل ، لیڈی کانسٹیبل اور ڈرائیورز کی بھرتی کا انچارج تھا ، چنیوٹ پولیس میں143 آسامیوں پر 1169 امیدواروں نے فزیکل ٹیسٹ پاس کیا،چنیوٹ پولیس میں بھرتی کے لئے تحریری امتحان 6 دسمبر 2020 کو ہوا۔ تحریری امتحان میں 1109 امیدواران نے حصہ لیا۔
ملزم نے اعتراف کیا کہ تحریری امتحان کے دو دن بعد پیسے دینے والے امیدواران کے پرچے دوبارہ مکمل کئے گئے، ملزم امیدواران کو پرچہ خالی چھوڑنے کا کہتے اور بعد میں مکمل کروا لیتے تھے۔
اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ چنیوٹ پولیس نے یکم جنوری 2021 کو پرچہ درج تھا،عدالت کے حکم پر معاملہ چنیوٹ پولیس سے لیکر جنوری کے پہلے ہفتے اینٹی کرپشن کو بھیج دیا گیا۔

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- ایک دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- ایک دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- ایک دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- ایک دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- ایک دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- ایک دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل



