محسن بیگ معاملہ: حکومت کاایڈیشنل سیشن جج کے خلاف ریفرنس دائر کرنیکا فیصلہ، ذرائع
اسلام آباد: ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے ایڈیشنل سیشن جج کے خلاف ریفرنس دائر کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔


ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نیاز اللہ نیازی کی ملاقات ہوئی ، ایڈووکیٹ جنرل نے محسن بیگ والے معاملے پر وزیر اعظم عمران خان کو بریفنگ دی۔
ذرائع کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل نیاز اللہ نیازی نے کہا کہ جو کچھ میڈیا اور سوشل میڈیا پر چل رہا ہے سچ نہیں ہے، کچھ عناصر ہیں جو پی ٹی آئی کی مخالفت میں محسن بیگ والے معاملے کو غلط رنگ دے رہےہیں، قانون سے بالاتر کوئی نہیں ہے۔
ایڈووکیٹ جنرل نیاز اللہ نیازی نے کہا کہ محسن بیگ نے ایف آئی اے کے اہکار کو زخمی کیا، محسن بیگ نے پولیس اور ایف آئی اے کے اہلکاروں پر بندوق تھانے، محسن بیگ نے آن ڈیوٹی پولیس اور ایف آئی اہلکاروں کو دھمکیاں دی، میڈیا پرسن ہونے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ قانون اپنے ہاتھ میں لیں۔
ایڈووکیٹ جنرل نیاز اللہ نیازی نے مزید کہا کہ ایڈیشنل سیشن جج نے جلد بازی میں محسن بیگ کے حوالے سے حکم جاری کیا، ایڈیشنل سیشن جج کی جانب سے قانون تقاضے پورے نہیں کئے گئے، بہت جلد ایڈیشنل سیشن جج کے خلاف ریفرنس دائر کیا جائے گا۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ قانون سب کیلئے برابر ہے، اپوزیشن کے پاس حکومت پر تنقید کے لئے ایجنڈا نہیں ہے، میری حکومت پر تنقید برائے تعمیر کریں تو مجھے خوشی ہوتی ہے، تنقید کا مطلب کسی کے ذات پر حملہ کرنا نہیں، قانون کی حکمرانی کے لئے ہر قدم اٹھانے کو تیار ہوں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ناجائز غاصبانہ انضمام کو 6 سال مکمل،دنیا بھر میں کشمیری آج یوم استحصال منارہے ہیں
- 4 گھنٹے قبل

نیول چیف نوید اشرف کو ترکیہ میں اعلیٰ عسکری اعزاز سے نوازا گیا
- ایک گھنٹہ قبل

قومی اسمبلی : بھارت کے 5 اگست کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کیخلاف قرارداد متفقہ طور پرمنظور
- 35 منٹ قبل
روس آئی این ایف میزائل پروگرام کی معطلی کے معاہدے سے دستبردار
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی تیزی کا تسلسل جاری
- ایک گھنٹہ قبل

اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم فٹنس مسائل کے باعث انٹرنیشنل ڈائمنڈ لیگ سے باہر
- 17 منٹ قبل

اسلامی اسکالر اور مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک کا 59 برس کی عمر میں ایک نیا ایڈونچر
- 4 گھنٹے قبل
یوکرین تنازع، دفتر خارجہ نے پاکستانی شہریوں کے ملوث ہونے کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کردیا
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت نے 500 روپے کورٹ فیس کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا
- ایک گھنٹہ قبل

سندھ : سکیورٹی فیچر والی نمبر پلیٹ لگانے کی ڈیڈ لائن میں 31 اکتوبرتک توسیع
- ایک گھنٹہ قبل

جنوبی کوریا کے معروف اداکارکی پارکنگ میں کھڑی گاڑی سےلاش برآمد
- 3 گھنٹے قبل

صدر اور وزیر اعظم کی یوم استحصال کے موقع پرکشمیری عوام سے غیرمتزلزل اظہار یکجہتی
- 4 گھنٹے قبل