جیل میں سیاسی قیدیوں کے ساتھ ساتھ انتہائی خطرناک دہشت گرد بھی موجود ہیں، جس کی وجہ سے یہ مقام انتہائی حساس بن چکا ہے


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے 5 اگست کو ممکنہ احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی کے اجلاس کے بعد اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کا اطلاق 10 اگست تک جاری رہے گا، جس کے تحت ضلع بھر میں جلسے، جلوس، ریلیاں، اور چار سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
ادھر، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عبدالغفور انجم نے سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) راولپنڈی کو خط لکھ کر جیل کے باہر پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کی درخواست کی ہے۔
خط میں بتایا گیا ہے کہ اڈیالہ جیل میں اس وقت 7700 قیدی موجود ہیں جبکہ جیل کی گنجائش صرف 2174 قیدیوں کی ہے۔
جیل میں سیاسی قیدیوں کے ساتھ ساتھ انتہائی خطرناک دہشت گرد بھی موجود ہیں، جس کی وجہ سے یہ مقام انتہائی حساس بن چکا ہے۔
دفعہ 144 نافذ کر کے جیل کے باہر مظاہروں پر پابندی عائد کی گئی ہے، تاہم ممکنہ خطرات کے پیش نظر اضافی نفری، بیریئرز، اور مستقل نگرانی کی ضرورت ہے۔
خط میں خاص طور پر داہگل چیک پوسٹ سے گیٹ نمبر 5 تک سیکیورٹی سخت کرنے اور غیر قانونی اجتماعات کے خلاف بروقت کارروائی کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ سیکیورٹی کے لیے ہوم ڈپارٹمنٹ، آئی جی جیل خانہ جات اور آر پی او سے بھی مدد طلب کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت نے 5 اگست کو ملک گیر احتجاج کی حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی ہے۔ ارکانِ قومی اسمبلی اور سینیٹرز کو اسلام آباد طلب کیا گیا ہے، جہاں وہ اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کریں گے۔ جبکہ ارکانِ صوبائی اسمبلی اپنے اپنے حلقوں میں مظاہرے کریں گے۔
تحریک انصاف کا یہ احتجاج تحریکِ تحفظِ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے کیا جائے گا اور اس کی قیادت پارٹی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کریں گے۔

وزیر اعظم کا این ڈی ایم اے کو صوبوں کی فوری مدد کرنے کا حکم
- 7 گھنٹے قبل
روس سے تیل خریداری پر تنقید غیرمنصفانہ ہے، بھارت کا امریکا کو دوٹوک جواب
- 2 گھنٹے قبل

برطانوی ایئرپورٹ پر طیارہ لینڈنگ کے دوران طوفانی ہواؤں کی زد میں آ گیا
- 3 گھنٹے قبل

جب تک اپنی غلطیوں کا اعتراف نہیں کرتے تب تک معاملات آگے نہیں بڑھیں گے،وزیر قانون
- 6 گھنٹے قبل

روسی تیل خریدنے پر بھارت پر مزید ٹیرف عائد کریں گے: ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

حمیرا اصغر کی ماں کی لاتعلقی پر غزالہ جاوید کا اظہار افسوس ، بیٹی کی خبر تک نہ لی
- 5 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی نے 5 اگست کے احتجاجی منصوبے کو حتمی شکل دے دی
- 6 گھنٹے قبل

سابق اسرائیلی انٹیلی جنس سربراہان کا ٹرمپ کو خط: غزہ جنگ ختم کرانے کے لیے کردار ادا کریں
- 2 گھنٹے قبل
سینئر وکیل شمس الاسلام قتل کیس کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم
- 3 گھنٹے قبل

معذوری رکاوٹ نہیں: وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا کا ہونہار طالبعلم کو نقد انعام اور لیپ ٹاپ کا تحفہ
- 2 گھنٹے قبل

تحریک انصاف کے 15 عہدیدار پیپلز پارٹی میں شامل، اگلا وزیراعظم بلاول ہوگا: گورنر پنجاب
- 6 گھنٹے قبل

5 اگست کو یومِ استحصالِ کشمیر بھرپور طریقے سے منایا جائے گا
- 3 گھنٹے قبل