کراچی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی شادی کی تصویریں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد پسند کی جارہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بوم بوم اور لالا کے نام سے مشہور پاکستانی کرکٹر شاہد خان آفریدی کی 20 سال پرانی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ہو گئی ہیں۔مداحوں کی جانب سے ان کی تصاویر کو خاصا سراہا جارہاہے ۔
پاکستان کے اسپورٹس صحافی کی جانب سے ٹوئٹ کی گئی ان تصویروں کے عنوان میں کہا گیا ہے کہ شاہد خان آفریدی کی یہ تصاویر سال 2000ء میں اُن کی شادی کے موقع پر لی گئی تھیں۔
Pictures taken in 2000 at the marriage ceremony of @SAfridiOfficial @ARazzaqPak , @wasimakramlive and @JavedMiandadpk are also seen, time flies pretty rapidly pic.twitter.com/Nkcm2L7Fhk
— Mirza Iqbal Baig (@mirzaiqbal80) March 11, 2021
شاہد آفریدی کی وائرل تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ سیاہ رنگ میں ملبوس دولہا بنے بیٹھے ہیں ، ان کی دونوں تصاویر میں اُن کے ہمراہ سابق قومی کرکٹر عبدالرزاق ، وسیم اکرم اور جاوید میانداد بھی موجود ہیں ۔
اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے شادی کے 20 سال مکمل ہونے پر اہلیہ نادیہ شاہد کے ہمراہ خوبصورت تصویریں شیئر کی تھیں ۔
واضح رہے کہ کرکٹر شاہد آفریدی کی شادی نادیہ شاہد سے سال 2000 میں ہوئی تھی، ان کی پانچ بیٹیاں اقصیٰ، عنشہ، اجوا، اسمارہ اور عروہ ہیں۔

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 گھنٹے قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- ایک دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 11 منٹ قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- ایک دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 3 گھنٹے قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- ایک دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 13 منٹ قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 20 گھنٹے قبل










