Advertisement
تفریح

عالیہ بھٹ کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا

ممبئی:بالی وڈ اداکار رنبیر کپور کے کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد عارضی قرنطینہ اختیار کرنے والی ان کی دوست عالیہ بھٹ کا کورنا ٹیسٹ منفی آگیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Mar 13th 2021, 3:36 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آنے  کے بعد بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی اپنے کام پر واپسی ہوگئی ہے ، رنبیر کپور  کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اداکارہ عالیہ بھٹ نے  بھی احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے عارضی قرنطینہ اختیار کرلیا تھا ،کیونکہ حالیہ دنوں میں دونوں نے کافی وقت ایک ساتھ گزارا تھا۔ تاہم حال ہی میں انہوں نے   فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی ، جس میں  بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے لکھا  کہ ’’ میں نے  کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرویا تھا جس کی رپورٹ منفی آئی ہے میں نے کچھ وقت کے لیے خود کو قرنطینہ کیا تھا اور اب ڈاکٹرز کے مشورے کے بعد دوبارہ سے کام کا آغاز کردیا ہے‘‘۔

بالی وڈ اداکارہ نے دعاؤں اور نیک تمنائیں بھیجنے والے  اپنے تمام  مداحوں کا شکریہ  بھی ادا  کیا ۔  ا ن کاکہناتھا کہ میں آپ لوگوں کے پیغامات پڑھتی رہی، میری فکر کرنے کے لیے بے حد شکریہ، میں اب اپنا بہت خیال رکھ رہی ہوں اور آپ لوگوں سے بھی درخواست ہے کہ آپ بھی محفوظ رہیں۔اداکارہ نے چاہنے والوں کو سماجی فاصلہ اپنانے کی بھی  ہدایت کردی ۔

خیال رہے کہ  دوروز  قبل بالی ووڈ کے معروف ڈائریکٹر، پروڈیوسر، اسکرین رائٹر اور موسیقار سنجے لیلا بھنسالی اور رنبیر کپور  کا فلم"  گنگو بائی کوٹھے والی"  کے سیٹ پر لیا گیا کورونا وائرس ٹیسٹ  بھی مثبت آگیا   تھا جس کے بعد فلم کی شوٹنگ ملتوی کردی گئی۔  ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی کی اس فلم میں  رنبیر کپور  کے ہمراہ    عالیہ بھٹ بھی  مرکزی کردار ادا کررہی ہیں، اور یہ فلم اس سال 30 جولائی کو ریلیز ہوگی۔

Advertisement
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

  • ایک دن قبل
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 2 دن قبل
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 2 دن قبل
امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

  • 3 گھنٹے قبل
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 2 دن قبل
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

  • ایک دن قبل
وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

  • 4 منٹ قبل
ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

  • ایک گھنٹہ قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

  • 20 گھنٹے قبل
دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

  • 2 منٹ قبل
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 2 دن قبل
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

  • ایک دن قبل
Advertisement