اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا ہے کہ کیمرے ڈھونڈنے والوں نے ہی کیمرے لگائے ، ڈرامہ رچایا۔یہ اس قسم کی حرکتوں کے ماسٹر مائنڈ ہیںان کی مہارت ہی یہی ہے کہ یہ دھاندلی کے مختلف طریقے اختیار کرتے ہیں۔

سینیٹر فیصل جاوید کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ ہم جانتے ہیں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی حکومت کے دوران کن کن لوگوں کو بھرتی کیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں ان کے اپنے بھرتی کئے ہوئے بندے ہیں۔ انہی بندوں نے ان کے کہنے پر کیمرے لگائے،وہ ان کے اشاروں پر کام کرتے ہیں،اپوزیشن والے وہ لوگ ہیں جو چوری بھی کرتے ہیں اور ایف آئی آر بھی کرواتے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ ہم اس سارے معاملے کی نئے سرے سے تحقیقات کروائیں گے۔ جو عناصر اس میں ملوث ہوں گے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ان کا کہناتھا وزیر اعظم عمران خان کا موقف واضح ہے کہ انتخابات اوپن بیلٹ ہونا چاہیے اور ہم یہ مسئلہ لے کر قومی اسمبلی بھی گئے اورسپریم کورٹ بھی گئے مگر اپوزیشن نے ہر جگہ ہماری مخالفت کی اس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ لوگ چور ہیں اور ڈرتے ہیں۔ کیوں کہ یہ صر ف ضمیر خرید کر کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ممبران کو ووٹ ضائع کرنے کے طریقے بتاتے ہیں،بلیک میلنگ، دھونس اور کرپشن انکا مقصد ہے۔
سینیٹر فیصل جاوید کا کہناتھا کہ اپوزیشن والے دو نمبر لوگ ہیں یہ شروع سے ہی دونمبری کرتے ہیں۔ انہیں صرف این آر او چاہئے اور یہ این آر او کے لئے اس طرح کے ڈرامے کررہے ہیں۔ فیصل جاوید نے کہا کہ ہم نئے پولنگ بوتھ کی بھی نگرانی کریں گے۔ دونوں رہنماو¿ں نے اپوزیشن کو اوپن بیلٹ کے تحت ووٹنگ کروانے کا بھی چیلنج کیا۔

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 20 گھنٹے قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 گھنٹے قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 22 منٹ قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 3 گھنٹے قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- ایک دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- ایک دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 20 منٹ قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- ایک دن قبل







