جی این این سوشل

پاکستان

وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر پیوٹن کے درمیان اہم ملاقات ختم

وزیر اعظم عمران خان اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن کےدرمیان دوطرفہ ملاقات ختم ہو گئی ہے جہاں دوطرفہ امور اور علاقائی پیش رفت سے متعلق ایجنڈے پر گفتگو کی گئی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر پیوٹن کے درمیان اہم ملاقات ختم
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ریڈیو پاکستان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اقتصادی اور توانائی کے تعاون بالخصوص پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن سمیت دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا۔

دوران ملاقات یوکرین اور روس کے درمیان جاری کشیدگی کے ساتھ ساتھ علاقائی صورتحال بھی زیر بحث آئی۔

دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون کے مرکزی پہلووں پر تبادلہ خیال کیا اور جنوبی ایشیا میں ترقی کے موضوع سمیت خطےکی صورت حال پر بھی بات کی۔

روسی صدر نے وزیر اعظم عمران خان کے لیے ظہرانہ بھی دیا۔

اس سے قبل کریملن پہنچنے پر روسی صدر نے وزیراعظم اور ان کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔

وزیر اعظم کے ہمراہ جانے والے وفد میں وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، اسد عمر، حماد اظہر، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف اور رکن قومی اسمبلی عامر محمود کیانی بھی شامل ہیں۔

یہ 23 سال کے وقفے کے بعد کسی بھی پاکستانی وزیر اعظم کا روس کا یہ پہلا دو طرفہ دورہ ہے اور اسے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی تجدید کے لیے ایک تاریخی قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

پاکستان

پی ٹی آئی نے  پشاور میں ہونے والا جلسہ منسوخ کردیا،ٹینٹ ویلج کا اعلان

پی ٹی آئی 10 نومبر کے بعد صوابی میں ٹینٹ ویلج آباد کرے گی،ذرائع

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی نے  پشاور میں ہونے والا جلسہ منسوخ کردیا،ٹینٹ ویلج کا اعلان

پارٹی ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے 8 نومبر کو  پشاور میں ہونے والا جلسہ منسوخ کر دیا ہے، اور جلسے کی بجائے ٹینٹ ولیج لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی 10 نومبر کے بعد صوابی میں ٹینٹ ویلج آباد کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹینٹ ویلج آباد کرنے کے لیے صوابی ریسٹ ہاؤس میں ہزاروں ٹینٹ لگائےجائیں گے۔ ٹینٹ ویلج میں خیبرپختونخوا بھر سےلاکھوں پی ٹی آئی کارکن آئیں گے، علاوہ ازیں پارٹی قائدین، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور، صوبائی وزرا، ایم این ایز اور ایم پی ایز قیام کریں گے۔

پی ٹی آئی رہنما ارباب عاصم کا کہنا ہے  کہ  پشاور میں 8 نومبر کو شیڈول جلسہ کیا جا رہا ہے اور اب صوابی میں ٹینٹ ویلج لگایا جائے گا جس میں ملک بھر سے ورکرز شریک ہوں گے۔

ارباب عاصم نے کہا کہ تبلیغی اجتماع کےباعث ٹینٹ ویلج کی حتمی تاریخ کا فیصلہ نہیں ہو سکا، صوابی میں ٹینٹ ویلج کی تاریخ کا جلد اعلان کر دیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی لاہور سے اچانک پشاور پہنچ گئیں

پارٹی  ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی پروٹوکول کے ساتھ  موٹر وے کے راستے پشاور ٹول پلازہ سے پشاور پہنچی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی لاہور سے اچانک پشاور پہنچ گئیں

عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی لاہور سے پشاور پہنچ گئیں۔ 
پارٹی  ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی پروٹوکول کے ساتھ  موٹر وے کے راستے پشاور ٹول پلازہ سے پشاور پہنچی ہیں۔
پشاور میں بشریٰ بی بی وزیر اعلیٰ ہاوس کی انیکسی میں کچھ وقت کے لیے رہائش پزیر ہونگی۔
 اس حوالے سے وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں بشریٰ بی بی کے قیام کے تمام انتظامات بھی مکمل کئے جاچکے ہیں۔
واضح  رہے کہ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی 3 روز قبل بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد لاہور گئی تھیں اور اب ان کی پشاور واپسی ہوئی ہے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اسپیکر نےجوڈیشل کمیشن کی تشکیل کیلیے پارلیمنٹیرینز کے نام سپریم کورٹ کو بھجوا دئیے

پارلیمنٹ سے بھجوائے گئے ناموں میں حکومت اپوزیشن کی برابر کی نمائندگی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسپیکر نےجوڈیشل کمیشن کی تشکیل  کیلیے پارلیمنٹیرینز کے نام سپریم کورٹ کو بھجوا دئیے

سپریم کورٹ میں ججز کی تقرری کے لیے جوڈیشل کمیشن میں پارلیمانی جماعتوں کے ارکان کی نامزدگی کر دی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا  گیلانی نے آئین کے آرٹیکل 175 اے کے تحت قائد ایوان سینیٹر اسحاق ڈار اور قائد حزب اختلاف سینیٹ سینٹر شبلی فراز کی ایڈوائس پر جوڈیشل کمیشن کے لیے حکومت اور اپوزیشن سے دو ارکا ن کے نام سپریم کورٹ کو بھجوا دئیے ہے،حکومت کی جانب سے سینیٹر فاروق ایچ نائیک جبکہ اپوزیشن کی طرف سے شبلی فراز کونامزد کیا گیا ہے۔

دوسری طرف اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی سپریم جوڈیشل کمیشن کو خط لکھ کر پارلیمانی جماعتوں کی جوڈیشل کمیشن میں نامزدگی کردی۔

جوڈیشل کمیشن کےلیے قومی اسمبلی سے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور مسلم لیگ ن کے شیخ آفتاب کو  نامزد کیا گیا ہے۔ جبکہ خواتین کی نشست کے لیےاسپیکر قومی اسمبلی نے روشن خورشید بروچہ کو نامزد کیاہے۔

پارلیمنٹ سے بھجوائے گئے ناموں میں حکومت اپوزیشن کی برابر کی نمائندگی ہے ۔

ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق 26 ویں ترمیم کی منظوری کے بعد جوڈیشل کمیشن میں 5 اراکین پارلیمنٹ شامل ہیں اور تمام نامزدگیاں سیکرٹری جوڈیشل کمیشن کو بھجوادی گئی ہیں جب کہ تمام نامزدگیاں سپریم کورٹ کو موصول ہوگئی ہیں۔

واضح رہے کہ 26 ویں آئینی  ترمیم کے نفاذ کے بعد پارلیمان کی خصوصی کمیٹی نے سپریم کورٹ کے تین سینئر ترین ججز میں جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس پاکستان مقرر کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll