پاکستان
مونس الہی اور اسپیکر قومی اسمبلی کا ٹیلیفونک رابطہ ، بڑی یقین دہانی کرادی
لاہور: چوہدری مونس الٰہی کا کہنا ہے کہ حکومت کے اتحادی ہیں اور حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کا غلط تاثر دیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری مونس الٰہی کا اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، ملکی موجودہ معاشی و سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت کی بہتر معاشی پالیسیوں کی بدولت ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، ملک میں جمہوری اداروں کا استحکام ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے، قائدآنہ صلاحیتوں کی بدولت ملک معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ مسلم لیگ ق نے ہمیشہ رواداری اور ملکی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوے فیصلے کیے ہیں۔ ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنے کی صرورت ہے۔
چوہدری مونس الٰہی نے اس موقع پر کہا کہ حکومت کے اتحادی ہیں اور حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کا غلط تاثر دیا جا رہا ہے۔ اپوزیشن رہنماؤں سے مسلم لیگ ق کے رہنماؤں کی ملاقاتیں سیاسی عمل کا حصہ ہیں۔
چوہدری مونس الہی نے مزید کہا کہ معاشی اشاریے مثبت ہیں اور ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام ہے۔ وزیر اعطم عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں پر اعتماد ہے۔
جرم
سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی ،12 خطرناک دہشتگرد گرفتار
پنجاب: سی ٹی ڈی نے مختلف شہروں میں 140انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کے دوران 12 دہشتگردوں کو گرفتار کیا
پنجاب: سی ٹی ڈی نے مختلف شہروں 140انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کے دوران 12 دہشتگردوں کو گرفتار کیا۔
ذرائع کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے مختلف شہروں سرگودھا، بھکر، رحیم یار خان اورفیصل آباد میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کی گئیں۔
سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران شیخوپورہ،ننکانہ صاحب اورجھنگ کے اضلاع میں بھی کارروائیاں کی گئیں، جس کے دوران بھکر اور سرگودھا سے کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد گرفتار ہوئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب نے بتایا کہ دہشتگردوں سے دھماکا خیز مواد، ڈیٹونیٹر گولیاں، اسلحہ اور آئی ای ڈی بم اور موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔
حکام نے مزید بتایا کہ دہشت گرد کارروائی کرکے خوف وہراس پھیلانا چاہتے تھے۔
دنیا
سربیا: ریلوے اسٹیشن کی چھت گرنے سے 13 فراد ہلاک
غیر ملکی میڈیا کے مطانبق سربیا میں ریلوے اسٹیشن کی چھت گرنے سے 13 افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے
غیر ملکی میڈیا کے مطانبق سربیا میں ریلوے اسٹیشن کی چھت گرنے سے 13 افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔
واقعے کے فوری بعد امدادی کارکنوں نے بھاری مشینری سے ملبہ ہٹانے کا کام شروع کیا اورکٹرز کی مدد سے سریا کاٹ کر لاشوں اورزخمیوں کو باہرنکالا جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔
ریلوے حکام کے مطابق عمارت کی تعمیر نو کا کام موسم گرما میں مکمل کیا گیا تھا تاہم گرنے والا حصے کی مرمت نہیں کی گئی تھی۔ حادثے کے وقت ریلوے اسٹیشن پر بنے بیچز پر مسافر بیٹھے ہوئے تھے۔
پاکستان
پنجاب کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی بحال کردی گئی
چند روز قبل بعض وجوہات کی بنا پر کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی تحلیل کردی گئی تھی
پنجاب حکومت نے قانون سازی کیلئے بڑا فیصلہ کر لیا ،کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی بحال کردی ۔
تفصیلات کےمطابق پنجاب حکومت کی جانب سے کابینہ کمیٹی برائے قانو ن سازی بحال کردی گئی،کابینہ کمیٹی مسودہ قوانین کی منظوری دے گی ،کابینہ کمیٹی کی منظوری کے بعد ہی تمام مسودہ قانون کابینہ میں پیش کیے جائیں گے ، کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔
واضح رہے کہ چند روز قبل بعض وجوہات کی بنا پر کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی تحلیل کردی گئی تھی۔
-
تجارت 2 دن پہلے
ملک بھر میں 2 ماہ کے لیے سی این جی اسٹیشنز بند کر نے کا فیصلہ
-
جرم ایک دن پہلے
مستونگ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے سے 8افرادجاں بحق، 35 زخمی
-
تجارت 2 دن پہلے
پاکستان اور سعودی عرب کا سرمایہ کاری 2.2 ارب ڈالر سے بڑھا کر 2.8 ارب ڈالر کرنے کا اعلان
-
تفریح ایک گھنٹہ پہلے
اداکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی
-
دنیا 21 گھنٹے پہلے
امریکی صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے ڈونلڈ ٹرمپ پر بڑا الزام عائد کردیا
-
تجارت 2 دن پہلے
ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
علاقائی ایک دن پہلے
علی امین گنڈاپور کا سرکاری ملازمین کےلئے بڑا اعلان
-
تجارت ایک دن پہلے
عالمی و مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی