تفریح

 اداکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

 اداکارہ غزلہ عرف نرگس پر مبینہ تشدد کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جبکہ اداکارہ کے بھائی نے بھی میڈیا کو بتایا کہ ان کی بہن کو شوہر نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Nov 2nd 2024, 4:51 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
 اداکارہ نرگس  پر مبینہ  تشدد کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

 اداکارہ نرگس پر تشدد کے معاملے پر نرگس کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی  ۔
رپورٹ کے مطابق تشدد سے اداکارہ نرگس کے رخسار ، ماتھے ، سر اور بازووں پر چوٹیں آئیں ، تشدد سے اداکارہ نرگس کی دائیں آنکھ بھی متاثر ہوئی، اداکارہ کو کند آلے سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔
اداکارہ نرگس پر تشدد کے واقعہ کا مقدمہ تھانہ ڈیفنس سی میں درج ہے، مقدمہ میں اداکارہ نرگس نے اپنے شوہر ماجد بشیر کو تشدد کا ذمہ دار قراردیا۔

واضح رہے کہ  گزشتہ روز  اداکارہ نرگس پر ان کے شوہر نے  تشدد کیا تھا، نرگس کے بھائی خرم بھٹی نے گھر پہنچ کر  پولیس کو  اطلاح دی ، تھانہ ڈیفنس سی میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا، چیئر  پرسن ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے نوٹس لیتے ہوئے اداکارہ نرگس کی مدد کیلئے فوری طور پر ایک پروٹیکشن آفیسر کو بھیجا ۔ اداکارہ غزلہ عرف نرگس پر مبینہ تشدد کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جبکہ اداکارہ کے بھائی نے بھی میڈیا کو بتایا کہ ان کی بہن کو شوہر نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

 ایف آئی آر میں کہاگیا ہے کہ ماجد بشیر فارم ہاؤس نقدی اور زیورات زبردستی گن پوائنٹ پر لینا چاہتا تھا، ذرائع کے مطابق ماجد بشیر آفتاب اقبال کی سابقہ اہلیہ مریم  کو نرگس کی  سوتن بنا کر اسی  گھر میں لانا چاہتا ہے۔