پاکستان
عمران خان کی درخواستِ ضمانت کی سماعت 4 نومبر کو مقرر کرنے کی ہدایت
جاری کردہ تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ آفس نے درخواست پر وکالت نامہ پرانا ہونے کا اعتراض عائد کیا
اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے عمران خان کی درخواستِ ضمانت کی سماعت 4 نومبر کو مقرر کرنے کی ہدایت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بانی پاکستان تحریک انصاف کی توشہ خانہ کیس دوم میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکمنامہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس میاں گل حسن اور نگزیب نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔
جاری کردہ تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ آفس نے درخواست پر وکالت نامہ پرانا ہونے کا اعتراض عائد کیا، وکالت نامہ میں وکیل کو درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔
بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر آفس کا اعتراض دور کیا جاتا ہے، ٹرائل کورٹ کا درخواستِ ضمانت مسترد کرنے کا تصدیق شدہ آرڈر نہ ہونے کا بھی اعتراض عائد کیا گیا، بانئ پی ٹی آئی کے وکیل نے تصدیق شدہ آرڈر کی کاپی عدالت میں پیش کر دی ہے۔
حکم نامہ میں مزید کہا گیا کہ ٹرائل کورٹ کے حکم کی کاپی متعلقہ آفس میں جمع کرائی جائے، آفس درخواستِ ضمانت پر نمبر لگا کر کیس پیر کو سماعت کے لیے مقرر کرے۔
پاکستان
9مئی کیس علی امین گنڈاپور سمیت 25 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
عدالت کی جانب سے سی پی او کو ہدایت کی گئی کہ ملزمان کو گرفتار کرکے 10 دسمبر کو عدالت پیش کریں۔
9 مئی کے جی ایچ کیو حملہ کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت 25 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے ہیں۔
ملزمان کے وارنٹ گرفتاری انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے جاری کیے، عدالت نے سی پی او راولپنڈی کو ملزمان کی گرفتاری کے احکامات دے دیے، عدالت کی جانب سے سی پی او کو ہدایت کی گئی کہ ملزمان کو گرفتار کرکے 10 دسمبر کو عدالت پیش کریں۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے شبلی فراز، شہریار آفریدی، زین قریشی، کنول شوزب، طاہر صادق اور تیمور مسعود ملک کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
پاکستان
معروف مذہبی سکالر جنید جمشید کو مداحوں سے بچھڑے 6 برس بیت گئے
گیت "دل دل پاکستان" نے مقبولیت کا ریکارڈ قائم کیا، 1999 میں ان کی دوسری سولو البم کے کئی گیت بھی بہت مقبول ہوئے تھے
معروف مذہبی سکالر جنید جمشید کو مداحوں سے بچھڑے 6 برس بیت گئے ۔
ان کی یادیں اور آواز آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہے۔ جنید جمشید 7 دسمبر 2016ء کو پی آئی اے کے اس بدقسمت طیارے میں سوار تھے جو چترال سے اسلام آباد آتے ہوئے حویلیاں کے قریب حادثے کا شکار ہواتھا،اس وقت جنید جمشید اپنی اہلیہ کے ہمراہ چترال میں تبلیغی دورے کے بعد اسلام آباد واپس آرہے تھے۔
جنیدجمشید نے اپنے میوزک کیریئر کا آغاز وائٹل سائنز بینڈ سے کیاتھا،پہلے البم کی ریلیز نے ہی انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا،گیت "دل دل پاکستان" نے مقبولیت کا ریکارڈ قائم کیا، 1999 میں ان کی دوسری سولو البم کے کئی گیت بھی بہت مقبول ہوئے تھے،2002 میں اپنی چوتھی اور آخری البم کے بعد جنید جمشید کا مذہب کی طرف رجحان ہوگیاتھاجس کے بعدوہ معروف نعت خواں کے طور پرسامنے آئے۔
تجارت
مہنگائی اگر کم ہو رہی ہے تو حکومتی بیانات میں کم ہو رہی ہے، امیر جماعت اسلامی
حکومت میڈیا کی آواز کو بند کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ کیا بجلی اور گیس کی قیمتیں کم ہوئی ہیں؟
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ مہنگائی صرف حکومت کے بیانات میں کم ہو رہی ہے۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم تصاد م نہیں چاہتے لیکن آپ مجبور کرتے ہیں کہ ہم عوام کے ساتھ آئیں۔ اور ہم عوام کے ساتھ آتے ہیں تو آپ گھٹنے ٹیک دیتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ پاکستان میں اس طرح کے حالات ہوں۔ اور صرف ونٹر پیکج کا اعلان کرنے سے کچھ نہیں ہو گا۔ کیونکہ ونٹر پیکج کاعام آدمی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکمران ایسی باتیں کرتے ہیں جو عوام کو سمجھ نہیں آتیں۔ اور حکومت میڈیا کی آواز کو بند کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ کیا بجلی اور گیس کی قیمتیں کم ہوئی ہیں؟
انہوں نے کہا کہ مہنگائی اگر کم ہو رہی ہے تو ان کے بیانات میں ہو رہی ہے۔ اور پتہ نہیں وزیر اعظم شہباز شریف کو وہ خبر کہاں سے ملتی ہے کہ معیشت بہتر اور مہنگائی کم ہو گئی۔ لوگوں کا جمہوریت پر اعتماد اٹھ رہا ہے۔
-
کھیل ایک دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی:بھارتی براڈ کاسٹرز کی آئی سی سی کو وراننگ
-
پاکستان 2 دن پہلے
محکمہ تعلیم سندھ کا میٹرک اور انٹر کے امتحانات مارچ اور اپریل میں لینے کا فیصلہ
-
کھیل 17 گھنٹے پہلے
آئی سی سی اجلاس، چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول 48 گھنٹوں میں متوقع
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
اسٹار لنک کو پاکستان میں لانے کی کوششیں تیز
-
علاقائی 15 گھنٹے پہلے
شعبہ فلم اینڈ براڈ کاسٹنگ ڈیپارٹمنٹ کی چیئرپرسن کی وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات
-
دنیا ایک دن پہلے
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں زلزلے کےجھٹکے
-
تجارت ایک دن پہلے
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
-
علاقائی ایک دن پہلے
چشتیاں: ایم ایس ڈاکٹر عمران انور کے خلاف اغوا و زیادتی کی ایف آئی آر درج،ہسپتال کے نظامی امور میں مداخلت اب بھی برقرار