دنیا
یوکرین کا فوجی طیارہ گر کرتباہ ، 5 افراد ہلاک
کیو: یوکرین کا فوجی طیارہ گر کرتباہ ہوگیا ہے جس میں 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین ایمرجنسی سیل نے بھی فوجی طیارہ گرنے کی تصدیق کردی۔ یوکرین کی پولیس اور ریاستی ایمرجنسی سروس نے کہا کہ جمعرات کو یوکرین کا ایک فوجی طیارہ مار گرایا گیا جس میں موجود پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جب اس کی مسلح افواج نے روس کے ایک بڑے فوجی آپریشن کے خلاف دفاع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یوکرین میں روسی فوجیوں کے حملوں میں اب تک تقریباً 40 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ یوکرین کی فوج نے اس سے قبل دعویٰ کیا تھا کہ ایک روسی طیارہ لوہانسک کے علاقے میں مار گرایا ہے۔
پیوٹن نے ایک ٹیلی ویژن تقریر میں یوکرین کے فوجیوں سے اپیل کی تھی کہ وہ ہتھیار ڈال دیں اور گھر چلے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ روسی اور یوکرائنی افواج کے درمیان جھڑپیں 'ناگزیر' ہیں اور خصوصی فوجی کارروائی کا مقصد 'یوکرین کو غیر فوجی اور غیر فعال کرنا' تھا۔
تجارت
سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کمی
10گرام سونے کی قیمت 1457 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 42 ہزار627 روپے ہوگئی
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1700 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی قیمت 2 لاکھ 83 ہزار روپے ہے۔
جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 1457 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 42 ہزار627 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں 17 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس سے سونے کی نئی قیمت 2735 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے ۔
تفریح
بالی وڈ کنگ خان نے زندگی کی کتنی بہاریں دیکھ لیں؟
بالی وُڈ کے معروف اداکار اور فلم ساز شاہ رخ خان آج اپنی 59 ویں سالگرہ منا رہے ہیں
بالی وُڈ کے معروف اداکار اور فلم ساز شاہ رخ خان آج اپنی 59 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔
گزشتہ شب 12 بجتے ہی انہیں سالگرہ کی مبارک باد دینے کے لیے ان کے چاہنے والے بڑی تعداد میں ان کی رہائش گاہ "منت" کے باہر جمع ہو گئے، مداحوں نے رات 12 بجتے ہی سُپر اسٹار کو آتش بازی اور نعرے بازی کے ساتھ سالگرہ کی مبارک باد دی،اس موقع پر کئی مداح کنگ خان کا آئیکونک پوز بناتے ہوئے بھی نظر آئے۔
کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے شاہ رخ خان نے بھی اپنے مداحوں کو مایوس نہں کیا اور ان کی محبت کا جواب گھر کی بالکونی میں آ کر ہاتھ ہلا کراور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دیا۔
واضح رہے کہ تین دہائیاں قبل فلمی سفرشروع کرنے والے بالی وڈ کے مشہور سپر اسٹار کا فلمی کیریر اب تک جا ری ہے۔انہوں نے اپنے کیریر میں دل والے دلہنیا لے جائیں گے،دیوداس،بادشاہ،کرن ارجن، ہم دل دے چکے صںم،ڈٓان،کچھ کچھ ہوتا ہے جیسی سپر ہٹ فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔
شاہ رخ خان کی رواں برس 2024 میں تین فلمیں ’پٹھان‘، ’جوان‘ اور ’ڈنکی‘ ریلیز ہوئی ہیں۔
’پٹھان‘ سال 2024 کی سب سے ذیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں سے ایک ہے۔
پاکستان
عمران خان کا نام چانسلر لسٹ میں کیو نہیں ؟ آکسفورڈ یونیورسٹی کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا
وکلا نے خط میں کہا کہ یونیورسٹی کی طرف سے مناسب جواب نہ ملنے پر کیس لندن ہائی کورٹ میں دائر ہوسکتا ہے
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے بانی عمران خان کا نام چانسلر کے انتخاب کیلئے جاری فہرست میں شامل نہ کرنے پر آکسفورڈ یونیورسٹی کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا ہے۔
بانی پی ٹی آئی کے انٹرنیشنل کوآرڈی نیٹر و مشیر ذلفی بخاری نے وکلا کے ذریعے یونیوسٹی سے جواب طلب کرلیا،وکلا کی جانب سے بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا نام چانسلر شپ کی فہرست میں شامل نہ کرکے زیادتی کی گئی ہے اور آکسفورڈ یونیورسٹی کا یہ فیصلہ غیرمنصفانہ اور سیاسی ہے،خط کے متن کے مطابق تحریری جواب نہ ملا تو کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا،یونیورسٹی کو بتانا ہوگا کہ اس پر کس قسم کا دباؤ ڈالا گیا یا وہ کیا وجوہات تھیں کہ بانی پی ٹی آئی کا نام شامل نہیں ہوا۔
وکلا نے خط میں کہا کہ یونیورسٹی کی طرف سے مناسب جواب نہ ملنے پر کیس لندن ہائی کورٹ میں دائر ہوسکتا ہے،ذرائع کے مطابق یونیورسٹی نے توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا کے سبب ان کا نام چانسلر شپ کیلئے شامل نہیں کیا تھا اور اس وجہ پر بھی غور ہوا کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں اور یہ بھی واضح نہیں کہ ان کی رہائی کب ممکن ہوگی،اس حوالے سے ذلفی بخاری کا کہنا تھاکہ اقوام متحدہ کے آربریٹری ڈیٹینشن گروپ، ایمنسٹی اور وکلا کی رائے یونیورسٹی کے سامنے رکھ دی تھی اوریونیورسٹی پر واضح کردیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کوسزا سیاسی وجوہ کے سبب سنائی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ وکلا کی رائے کے سبب ہی یونیورسٹی نے بانی پی ٹی آئی کو اجازت دی تھی کہ وہ چانسلر شپ کیلئے اپنے کاغذات جمع کرائیں، بانی پی ٹی آئی کے چانسلر بننے سے یونیورسٹی کی عزت میں اضافہ ہوتا،یاد رہے کہ علیمہ خان کہہ چکی ہیں کہ ذلفی بخاری نے بانی پی ٹی آئی کی مشاورت سے چانسلر شپ کی کمپین شروع کی تھی، بانی پی ٹی آئی کے دستخط والے خط کے بعد برطانیہ میں چانسلرشپ کیلئے مہم چلائی گئی تھی۔
-
تجارت 2 دن پہلے
ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
پاکستان ایک گھنٹہ پہلے
عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی لاہور سے اچانک پشاور پہنچ گئیں
-
علاقائی ایک دن پہلے
علی امین گنڈاپور کا سرکاری ملازمین کےلئے بڑا اعلان
-
پاکستان 2 دن پہلے
عدالت کا بانی چیئرمین کو جیل مینوئل کے مطابق تمام سہولیات فراہم کرنے کا حکم
-
تجارت ایک گھنٹہ پہلے
سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کمی
-
تجارت ایک دن پہلے
قطر پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا ، وزیر اطلاعات
-
پاکستان 4 گھنٹے پہلے
عمران خان کی درخواستِ ضمانت کی سماعت 4 نومبر کو مقرر کرنے کی ہدایت
-
تفریح 5 گھنٹے پہلے
اداکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی