Advertisement
پاکستان

وزیراعظم عمران خان سے روس کے ڈپٹی وزیر اعظم کی ملاقات

روسی صدر سے ملاقات کے بعد وزیراعظم عمران خان سے ملنے کے لیے روس کے ڈپٹی وزیر اعظم ہوٹل میں آئے جہاں وزیر اعظم اور ان کا وفد رہائش پذیر ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Feb 25th 2022, 1:53 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیراعظم عمران خان سے  روس کے ڈپٹی وزیر اعظم  کی ملاقات

دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون کے مرکزی پہلووں پر تبادلہ خیال کیا اور خطےکی صورت حال پر بھی بات کی۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان روس کے دو روزہ دورے پر روس میں موجود ہیں اور آج وزیر اعظم عمران خان اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن کےدرمیان ملاقات ہوئی ہے۔

دونوں رہنماؤں نے اقتصادی اور توانائی کے تعاون بالخصوص پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن سمیت دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا۔

دوران ملاقات یوکرین اور روس کے درمیان جاری کشیدگی کے ساتھ ساتھ علاقائی صورتحال بھی زیر بحث آئی۔

دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون کے مرکزی پہلووں پر تبادلہ خیال کیا اور جنوبی ایشیا میں ترقی کے موضوع سمیت خطےکی صورت حال پر بھی بات کی۔

روسی صدر نے وزیر اعظم عمران خان کے لیے ظہرانہ بھی دیا۔

اس سے قبل کریملن پہنچنے پر روسی صدر نے وزیراعظم اور ان کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔

وزیر اعظم کے ہمراہ جانے والے وفد میں وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، اسد عمر، حماد اظہر، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف اور رکن قومی اسمبلی عامر محمود کیانی بھی شامل ہیں۔

یہ 23 سال کے وقفے کے بعد کسی بھی پاکستانی وزیر اعظم کا روس کا یہ پہلا دو طرفہ دورہ ہے اور اسے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی تجدید کے لیے ایک تاریخی قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

Advertisement
صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

  • 4 hours ago
نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

  • a day ago
لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

  • 8 hours ago
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

  • an hour ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

  • a day ago
ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

  • a day ago
سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

  • 6 hours ago
پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

  • a day ago
سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

  • 2 days ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

  • an hour ago
پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

  • a day ago
اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

  • 2 days ago
Advertisement