جی این این سوشل

دنیا

روس  کا ہدف  صدرزیلنسکی کی حکومت ہٹا کر ماسکو نواز حکومت بنانا ہے، امریکی دفاعی حکام

واشنگٹن :  امریکی دفاعی حکام کا کہنا ہے کہ یوکرین پر روسی  فوج کا حملہ ابھی ابتدائی مرحلہ ہے، روس  کا ہدف کیف میں صدرزیلنسکی کی حکومت ہٹا کر ماسکو نواز حکومت بنانا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

روس  کا ہدف  صدرزیلنسکی کی حکومت ہٹا کر ماسکو نواز حکومت بنانا ہے، امریکی دفاعی حکام
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  امریکی دفاعی حکام کا کہنا ہے کہ  یوکرین پر روسی  فوج کا حملہ ابھی ابتدائی مرحلہ ہے، یوکرین پر بڑے پیمانے کے حملے کے ابھی کئی  مراحل ہیں، ابھی روسی فوج کا ہدف کیف  اور بڑے شہر ہیں، روس  کا ہدف کیف میں صدرزیلنسکی کی حکومت ہٹا کر ماسکو نواز حکومت بنانا ہے۔

 امریکی دفاعی حکام کے مطابق  روس نے حملے کے آغاز میں مختلف اقسام کے 100 سے زیادہ میزائل داغے، روس نے بحیرہ اسود سے بھی میزائل داغے ہیں ، بنیادی حملہ  شارٹ رینج بیلسٹک میزائل ، لیکن میڈیم رینج بیلسٹک میزائل اور کروز میزائل بھی داغے گئے ہیں۔

 امریکی دفاعی حکام کا کہنا ہے کہ  روس کی فضائیہ کے 75 ہیوی اور میڈیم رینج بمبار طیاروں نے حملوں میں حصہ لیا، روس نے ابھی تک یوکرین کی فوجی بیرکوں، اسلحہ گوداموں اور  دس ایئر فیلڈز پرایئرڈیفنس کو نشانہ بنایا ۔

علاقائی

جیکب آباد:بس اور ٹرک کے درمیان ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق

مسافر بس کوئٹہ سے صادق آباد جا رہی تھی،پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جیکب آباد:بس اور ٹرک کے درمیان ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق

جیکب آباد میں مسافر کوچ اور منی ٹرک میں ٹکر سے 5  افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے  مطابق حادثہ جیکب آباد کے علاقے ٹھل میں گرڈ اسٹیشن کے پاس پیش آیا جہاں مسافر بس ایک منی ٹرک سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں 5 افراد جان بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہے، جبکہ زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی  اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر بس کوئٹہ سے صادق آباد جا رہی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اسپیکر نےجوڈیشل کمیشن کی تشکیل کیلیے پارلیمنٹیرینز کے نام سپریم کورٹ کو بھجوا دئیے

پارلیمنٹ سے بھجوائے گئے ناموں میں حکومت اپوزیشن کی برابر کی نمائندگی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسپیکر نےجوڈیشل کمیشن کی تشکیل  کیلیے پارلیمنٹیرینز کے نام سپریم کورٹ کو بھجوا دئیے

سپریم کورٹ میں ججز کی تقرری کے لیے جوڈیشل کمیشن میں پارلیمانی جماعتوں کے ارکان کی نامزدگی کر دی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا  گیلانی نے آئین کے آرٹیکل 175 اے کے تحت قائد ایوان سینیٹر اسحاق ڈار اور قائد حزب اختلاف سینیٹ سینٹر شبلی فراز کی ایڈوائس پر جوڈیشل کمیشن کے لیے حکومت اور اپوزیشن سے دو ارکا ن کے نام سپریم کورٹ کو بھجوا دئیے ہے،حکومت کی جانب سے سینیٹر فاروق ایچ نائیک جبکہ اپوزیشن کی طرف سے شبلی فراز کونامزد کیا گیا ہے۔

دوسری طرف اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی سپریم جوڈیشل کمیشن کو خط لکھ کر پارلیمانی جماعتوں کی جوڈیشل کمیشن میں نامزدگی کردی۔

جوڈیشل کمیشن کےلیے قومی اسمبلی سے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور مسلم لیگ ن کے شیخ آفتاب کو  نامزد کیا گیا ہے۔ جبکہ خواتین کی نشست کے لیےاسپیکر قومی اسمبلی نے روشن خورشید بروچہ کو نامزد کیاہے۔

پارلیمنٹ سے بھجوائے گئے ناموں میں حکومت اپوزیشن کی برابر کی نمائندگی ہے ۔

ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق 26 ویں ترمیم کی منظوری کے بعد جوڈیشل کمیشن میں 5 اراکین پارلیمنٹ شامل ہیں اور تمام نامزدگیاں سیکرٹری جوڈیشل کمیشن کو بھجوادی گئی ہیں جب کہ تمام نامزدگیاں سپریم کورٹ کو موصول ہوگئی ہیں۔

واضح رہے کہ 26 ویں آئینی  ترمیم کے نفاذ کے بعد پارلیمان کی خصوصی کمیٹی نے سپریم کورٹ کے تین سینئر ترین ججز میں جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس پاکستان مقرر کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

خیبرپختونخوا حکومت کا پی آئی اے نجکاری میں دلچسپی کا اظہار

خیبرپختونخوا بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ نے وزیراعلیٰ کی ہدایت پر صوبے کے عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے پی آئی اے کو خریدنے کا عزم ظاہر کیا ہے تاکہ قومی اثاثہ محفوظ رکھا جا سکے۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خیبرپختونخوا حکومت کا پی آئی اے نجکاری میں دلچسپی کا اظہار

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی نجکاری کے حوالے سے حکومت کی جانب سے کوششیں جاری ہیں، تاہم اب خیبرپختونخوا حکومت کا پی آئی اے نجکاری میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر خیبرپختونخوا حکومت نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی نجکاری کے عمل میں باضابطہ طور پر دلچسپی کا اظہار کر دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ماضی میں قومی ایئرلائن نے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کیا، یہ ہمارے وقار اور قومی فخر کی علامت ہے، جسے موجودہ پی ڈی ایم حکومت کی نااہلی اور غیر ذمہ دارانہ پالیسیوں نے تباہی کے دہانے لا کھڑا کر دیا ہے۔ دوسری طرف ان پارٹیوں کے ذاتی کاروبار دن دگنی، رات چگنی ترقی کر رہے ہیں۔
وفاق پی آئی اے کو سستے داموں اپنے فرنٹ مینوں کے ذریعے خریدنے کا منصوبہ بنا رہی ہے، جس کے ساتھ بھاری کمیشن کا عنصر بھی شامل ہے۔ اس گرما گرمی کے دوران خیبرپختونخوا حکومت کا پی آئی اے نجکاری میں دلچسپی کا اظہار تازہ ہوا کا جھونکا شمار ہونا چاہئے۔
خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ وہ اس قومی اثاثے کو 10 ارب روپے کی موجودہ بولی سے بھی زیادہ قیمت پر خریدنے کے لیے تیار ہے، یہاں صوبائی حکومت نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ قومی ایئرلائن کو اپنے پیروں پر کھڑا کر کے اسے دنیا کی بہترین ایئرلائنز میں دوبارہ شامل کیا جا سکے۔
خیبرپختونخوا بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ نے وزیراعلیٰ کی ہدایت پر صوبے کے عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے پی آئی اے کو خریدنے کا عزم ظاہر کیا ہے تاکہ قومی اثاثہ محفوظ رکھا جا سکے۔
صوبائی حکومت کے اقدام کا دوسرا پہلو یہ ہے کہ ایئرلائن حکومت پاکستان کے کنٹرول میں رہے۔ خیبرپختونخوا حکومت اس اہم قومی اثاثے کے تحفظ اور اس کے وقار کی بحالی کے لیے پرعزم ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll