دنیا
سینئر حماس رہنما عزالدین قصاب اسرائیلی حملے میں شہید،حماس کی تصدیق
عز الدین قصاب ہماری ہٹ لسٹ میں حماس کے آخری سینئر رہنما تھے، اسرائیلی فوج
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے اپنے ایک حملے میں حماس کے سنئیر اور سرکردہ رہنما عز الدین کو شہید کرنے کا دعوی کیا تھا، اسرائیلی فورسز کا کہنا ہے کہ عز الدین کوغزہ میں فضائی حملے کے نتیجے میں شہید کیا ہے۔
اسرائیل نے عزالدین قصاب کو حماس کا آخری سینئر عہدیدار قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ غزہ میں دوسرے گروپوں کے ساتھ رابطہ رکھنے کے ذمہ دار تھے جنہیں خان یونس میں ایک فضائی حملے میں شہید کیا گیا۔اسرائیلی فوج کا مزید کہنا تھا کہ حماس رہنما عزالدین قصاب ہماری ہٹ لسٹ میں تھے۔
مگر فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیلی فوج کے اس دعوے پر کوئی رد عمل نہیں دیا تھا۔
تاہم اب حماس نے عزالدین قصاب کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے،حماس کی طرف سے جاری کیے گئے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فورسز کے حملے میں عزالدین قصاب کے ساتھ موجود دوسرے رہنما ایمن آئش بھی شہید ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے دونوں رہنماؤں کی گاڑی پر بمباری کی۔
جبکہ دوسری اسرائیلی فوج نے نصیرت کیمپ کے اطراف بھی ٹینکوں سے گولہ باری کی جس کے نتیجے میں 26 فلسطینی شہید ہوگئے۔
پاکستان
توشہ خانہ ٹو: بشری بی بی کی ضمانت سپریم کورٹ میں چیلنج
ضمانت میں سپریم کورٹ کے طے کردہ اصولوں کو مد نظر نہیں رکھا گیا، بشریٰ بی بی اپنے شوہر بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ملوث ہے،ایف آئی اے
فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ضمانت منظوری کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔
درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ ضمانت منظوری کا فیصلہ غیرقانونی اور ریکارڈ کے برخلاف ہے،اور ضمانت بعد ازگرفتاری کے اصولوں کو مدنظر نہیں رکھا، ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کیخلاف مقدمے کو ٹھیک سے نہیں سمجھا۔
ایف آئی نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ہائیکورٹ کے ایک جج نے چیمبر میں ضمانت دی جس میں سپریم کورٹ کے طے کردہ اصولوں کو مد نظر نہیں رکھا گیا،استغاثہ کا کیس یہ ہے کہ بشریٰ بی بی اپنے شوہر بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ملوث ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ ہائیکورٹ نے ضمانت دیتے ہوئے اس بات کو مدنظر نہیں رکھا کہ استغاثہ کے پاس یہ شواہد ہیں کہ بلغاری جیولری سیٹ کو توشہ خانہ میں جمع نہیں کروایا گیا۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ اپنے ایک فیصلے میں یہ اصول طے کر چکی ہے کہ خاتون ہونے کے باوجود اگر کسی کا کریمنل ریکارڈ ہے تو اسے ضمانت نہیں مل سکتی۔
درخواست میں کہا گیا کہ 263 دن کسی کو جیل میں رہنے کی بنیاد پر ضمانت نہیں دی جا سکتی، سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی کہ اسلام ہائیکورٹ کے 23 اکتوبر کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر ضمانت منسوخ کی جائے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 23 اکتوبر 2024 کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ 2 کیس میں بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔
کھیل
ہانگ کانگ سپر سکسز: پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا
پاکستان نے کواٹر فائنل میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی
پاکستان نے کواٹر فائنل میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔
ہانگ کانگ میں جاری سپر سکسز ٹورنامنٹ کے کواٹر فائنل میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے بیٹنگ جرتے ہوئے مقررہ چھ اوورز میں 105 رنز بنائے، جس کے جواب میں جنوبی افریقہ مقررہ اوورز میں صرف 88 رنز ہی بنا سکی۔
اس طرح پا کستان نے کوارٹر فائنل میں جنوبی افریقہ کو 17 رنز سے شکست دے دی، پاکستا ن کی جانب سے وکٹ کیپر بیٹر محمد اخلاق 53 رنز بنا کر نمایاں رہے، انہوں نے اپنی اننگ میں 7 چھکے اور دو چوکے بھی لگائے۔
پا کستان کی جانب سے عامر یامین نے 18، شہاب خان نے ایک جبکہ حسین طلعت نے 27 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ حسین طلعت نے دو جبکہ شہاب خان اور عامر یامین نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں آغاز اچھا نہ رہا، کپتان جے جے اسٹمس 6 جبکہ جیکس سنیمن 5 رنز بناسکے، ایوان جونز نے 46 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی تاہم ٹیم کو میچ جتوانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔
خیال رہے کہ ایونٹ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت، متحدہ عرب امارات اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کو شکست دی تھی، مسلسل خراب پرفارمنس کی وجہ سے بھارتی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکی ہے۔
علاقائی
جیکب آباد:بس اور ٹرک کے درمیان ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق
مسافر بس کوئٹہ سے صادق آباد جا رہی تھی،پولیس
جیکب آباد میں مسافر کوچ اور منی ٹرک میں ٹکر سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق حادثہ جیکب آباد کے علاقے ٹھل میں گرڈ اسٹیشن کے پاس پیش آیا جہاں مسافر بس ایک منی ٹرک سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں 5 افراد جان بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔
پولیس حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہے، جبکہ زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر بس کوئٹہ سے صادق آباد جا رہی تھی۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
عدالت کا بانی چیئرمین کو جیل مینوئل کے مطابق تمام سہولیات فراہم کرنے کا حکم
-
تجارت 21 گھنٹے پہلے
قطر پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا ، وزیر اطلاعات
-
تجارت 2 دن پہلے
ایک ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 70 پیسے کمی
-
تجارت ایک دن پہلے
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
-
دنیا 19 گھنٹے پہلے
امریکی صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے ڈونلڈ ٹرمپ پر بڑا الزام عائد کردیا
-
پاکستان 15 گھنٹے پہلے
عمران خان کا نام چانسلر لسٹ میں کیو نہیں ؟ آکسفورڈ یونیورسٹی کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا
-
تجارت 2 دن پہلے
ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
پاکستان ایک دن پہلے
امریکی سفارت خانے کے وفد کی اڈیالہ جیل آمد