جی این این سوشل

دنیا

صیہونی فورسزکے غزہ ، لبنان اور شام پر حملے ، 150 شہری شہید

اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں حملے کرکے 95 فلسطینیوں جبکہ بیروت میں 45 شہریوں کو شہید کر دیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

صیہونی فورسزکے غزہ ، لبنان اور شام پر حملے ، 150 شہری شہید
صیہونی فورسزکے غزہ ، لبنان اور شام پر حملے ، 150 شہری شہید

غزہ ، لبنان اور شام پراسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید 150 شہری شہید ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں حملے کرکے 95 فلسطینیوں جبکہ بیروت میں 45 شہریوں کو شہید کر دیا۔

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں عوام کو 2 علاقے خالی کرنے کا حکم دیتے ہوئے حملوں کی تیاری شروع کر دی گئی۔

 اس کے علاوہ شام میں  لبنانی سرحد کے قریب بھی اسرائیل نے حملہ کیا جس کے  نتیجے میں 10 شہری شہید ہو گئے۔

دوسری جانب جمعرات کو حزب اللہ نے شمالی اسرائیل پر راکٹ حملے کئے جس کے نتیجے میں  7 افراد ہلاک ہوئے۔ ادھر امریکی وزیر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل حزب اللہ جنگ بندی کی کوششوں میں اچھی پیش رفت ہوئی ہے۔

علاقائی

علی امین گنڈاپور کا سرکاری ملازمین کےلئے بڑا اعلان

وزیر اعلیٰ گنڈاپور نے ڈی چوک احتجاج میں گرفتاری کے بعد رہا ہونیوالے ملازمین کیلئے پروموشن کا اعلان کر دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

علی امین گنڈاپور  کا  سرکاری ملازمین کےلئے بڑا اعلان

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے احتجاج میں گرفتاری کے بعد رہا ہونے والے سرکاری ملازمین کے لیے بڑا اعلان کر دیا ہے۔

پی ٹی آئی کے ڈی چوک احتجاج میں گرفتار سرکاری ملازمین رہائی کے بعد پشاور پہنچ گئے۔ علی امین گنڈا پور نے ملازمین کا استقبال کیا اور پھولوں کے ہار بھی پہنائے۔

وزیر اعلیٰ نے ملازمین کیلئے ون اسٹیپ پروموشن کا اعلان کر دیا اس کے علاوہ ایک ہفتے کی چھٹی کی ساتھ 10 ہزار روپے کا اسٹائپنڈ بھی دے دیا۔

واضح رہے کہ احتجاج کے دوران گرفتار ہونے والے ملازمین میں 25 پولیس اہلکار، 13 ٹی ایم اے اور 46 ریسکیو اہلکار شامل تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو خواتین کا مخافظ قرار دے دیا

میں خواتین کی حفاظت یقینی بنائوں گا، چاہے خواتین اس سے متفق ہوں یا نہ ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو خواتین کا مخافظ قرار دے دیا

امریکی صدارتی انتخابات میں صرف چند دن باقی رہ گئے، انتخابی مہم کے دوران ٹرمپ نے خواتین سے متعلق متنازع بیان دینے کے بعد خود کو خواتین کا محافظ بھی قرار دیدیا۔

وسکونسن میں انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران کملا ہیرس اور جو بائیڈن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان لوگوں نے جرائم پیشہ تارکین وطن کو امپورٹ کیا اور انہیں اس ملک میں داخل ہوکر ہماری بچیوں اور عورتوں پر حملے،  انہیں ریپ اور قتل کرنے کی اجازت دی۔

ٹرمپ نے کہا کہ کوئی بھی شخص جو ان مونسٹرز کو ہمارے بچوں کو اغوا کرنے اور مارنے دیتا ہے وہ اوول آفس کے قریب بھی نہیں ہونا چاہیے۔

اپنے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مجھے میری ٹیم نے منع کیا تھا کہ میں یہ جملہ ادا نہ کروں لیکن میں کہہ رہا ہوں کہ خواتین کو پسند ہو یا نہ ہو لیکن میں ان کی حفاظت کروں گا۔

انہوں نے مجمے کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا کہ یہاں کوئی ایسی خاتون موجود ہے جو نہیں چاہتی کہ اس کی حفاظت کی جائے،  کوئی ایسی خاتون جو نہیں چاہتی کہ امریکی صدر اس کی حفاظت کرے؟

ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو خواتین کا محافظ قراردیتے ہوئے کہا کہ میں خواتین کی حفاظت یقینی بنائوں گا، چاہے خواتین اس سے متفق ہوں یا نہ ہوں۔

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مخالف امیدوار کملا ہیرس نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کو انتہائی جارحانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ خواتین کی آزادی اور ذہانت کو ترجیح نہیں دیتے۔

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

 آلودگی کے اعتبار سے لاہور کا آج بھی دوسرا نمبر

صوبائی دارالحکومت میں سموگ کی اوسط شرح 209 ریکارڈ کی گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 آلودگی کے اعتبار سے لاہور کا آج بھی دوسرا نمبر

 آلودگی کے اعتبار سے لاہور آج بھی دوسرے نمبر پر  ہے۔

صوبائی دارالحکومت میں سموگ کی اوسط شرح 209 ریکارڈ کی گئی ہے، لاہور کے علاقے سید مراتب علی روڈ کا ایئر کوالٹی انڈیکس 253، جوہر ٹاؤن 247 اور ڈی ایچ اے کا اے کیو آئی 29 تک جا پہنچا ہے۔

شہر میں بڑھتی ہوئی آلودگی پر قابو پانے کیلئے چند علاقوں میں گرین لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کے باعث بیماریاں بھی تیزی سے پھیلنے لگی ہیں، طبی ماہرین نے سموگ کے نقصانات سے بچاؤ کیلئے عوام کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll