جی این این سوشل

دنیا

روس کا یوکرین پر حملہ، 137 افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس نے یوکرینی فضائی دفاع کا نظام تباہ کرنے کا دعویٰ کیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

روس کا یوکرین پر حملہ، 137 افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

یوکرین کے صدر نے کہا ہے کہ روسی حملے کے نتیجے میں 137 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی فوج نے یوکرین کے چرنوبیل ایٹمی پاور پلانٹ پر قبضہ کر لیا ہے جس کی یوکرین نے بھی تصدیق کر دی۔ روسی فوج بیلا روس کے راستے یوکرین کے دارالحکومت کیف میں داخل ہو گئی۔

عالمی جوہری توانائی ایجنسی نے کہا ہے کہ یوکرین کے چرنوبیل جوہری پاور پلانٹ محفوظ ہیں اور چرنوبیل جوہری پاور پلانٹ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

روس کی حمایت کرنے پر امریکہ نے بیلاروس پر بھی پابندیاں لگا دی ہیں۔ بیلاروس کی 24 کمپنیوں اور شخصیات پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

دوسری جانب فرانس کے صدر نے روسی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے ان سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

گزشتہ روز روس کے حملے کے بعد یوکرین کے کئی شہر دھماکوں سے گونج اٹھےتھے۔ روسی فوجی یوکرینی دارالحکومت کیف کے قریب پہنچ گئے تھی اور انہوں نے یوکرینی ائیربیس پر قبضہ بھی کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس نے یوکرینی فضائی دفاع کا نظام تباہ کرنے کا دعویٰ کیا جبکہ یوکرین نے روسی طیارے اور ہیلی کاپٹر مار گرانے کا دعویٰ کیا۔

یوکرینی حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی حملوں میں8 شہری، چالیس یوکرینی فوجی ہلاک ہوئے، پچاس روسی فوجی بھی مارے گئے ہیں۔

دوسری جانب روس نے اپنے فوجیوں کی ہلاکت کی تردید کی ہے۔

دنیا

صیہونی فورسزکے غزہ ، لبنان اور شام پر حملے ، 150 شہری شہید

اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں حملے کرکے 95 فلسطینیوں جبکہ بیروت میں 45 شہریوں کو شہید کر دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صیہونی فورسزکے غزہ ، لبنان اور شام پر حملے ، 150 شہری شہید

غزہ ، لبنان اور شام پراسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید 150 شہری شہید ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں حملے کرکے 95 فلسطینیوں جبکہ بیروت میں 45 شہریوں کو شہید کر دیا۔

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں عوام کو 2 علاقے خالی کرنے کا حکم دیتے ہوئے حملوں کی تیاری شروع کر دی گئی۔

 اس کے علاوہ شام میں  لبنانی سرحد کے قریب بھی اسرائیل نے حملہ کیا جس کے  نتیجے میں 10 شہری شہید ہو گئے۔

دوسری جانب جمعرات کو حزب اللہ نے شمالی اسرائیل پر راکٹ حملے کئے جس کے نتیجے میں  7 افراد ہلاک ہوئے۔ ادھر امریکی وزیر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل حزب اللہ جنگ بندی کی کوششوں میں اچھی پیش رفت ہوئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاؤں  میں چوٹ کے باعث صدر مملکت کا دورہ چین ملتوی

ذرائع کے مطابق صدرآصف علی  زرداری صحت یاب ہونے کے بعد چین کا دورہ کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاؤں  میں چوٹ کے باعث صدر مملکت کا دورہ چین ملتوی

ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے چینی ہم منصعب کی دعوت رواں ماہ چین کے سرکاری دورے پر روانہ ہونا تھا۔ تاہم ان کے پاؤں میں چوٹ آنے کے باعث ان کا دورہ چین ملتوی ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق صدر زرداری کے دورۂ چین کی حتمی تاریخیں اور شیڈول طے ہو رہا تھا، تاہم اب ان کے پیر میں چوٹ آنے کے باعث معاملہ التواء کا شکار ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق صدرآصف علی  زرداری صحت یاب ہونے کے بعد چین کا دورہ کریں گے۔
خیال رہے کہ صدر مملکت گزشتہ روز دوبئی پہنچے تھے جہاں جہاز سے اترتے ہوئے ان کا پاوّں فریکچر ہو گیا تھا۔ جس کے سبب ان کے پاؤں پر 4 ہفتوں کے لیے پلاسٹر چڑھایا گیا ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکی انتخابات: ٹرمپ نے کملا ہیرس کو ہیلری کلنٹن سے بھی نا اہل قرار دے دیا

 کملا ہیرس ہیلری کلنٹن سے بھی زیادہ نااہل ہیں، ہلیری کم از کم ذہین تھیں  مگر کملا ہیرس میں تو وہ خصوصیت بھی نہیں ہے،ٹرمپ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکی انتخابات: ٹرمپ نے کملا ہیرس کو ہیلری کلنٹن سے بھی نا اہل قرار دے دیا

نیو میکسیکو:امریکا کے صدارتی انتخابات میں محض 4 روز باقی رہ گئے، صدارتی امیدوار کملاہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کی لفظی جنگ بھی شدت اختیارکرگئی۔

ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے نیو میکسیکو میں ایک  انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم  2 دفعہ نیو میکسیکو  جیت چکے ہیں،  سابق صدرٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ الیکشن جیت کر امریکا کو پھر عظیم ملک بنائیں گے۔

اس موقع پر سابق امریکی صدر نےڈومیوکریٹک امیدوار کملا ہیرس پر بھی سخت لفظوں میں تنقید کی ،ٹرمپ نے کہا کہ  کملا ہیرس ہیلری کلنٹن سے بھی زیادہ نااہل ہیں، ہلیری کم از کم ذہین تھیں  مگر کملا ہیرس میں تو وہ خصوصیت بھی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ جو ں جوں امریکی صدارتی الیکشن کے دن نزدیک آرہے ہیں دونوں امیدواروں کی جانب سے ایک دوسرے پر شدید لفظی گولہ باری کی جا رہی ہے۔

اس سے قبل موجودہ امریکی صدر جوبائیڈن  نے ڈونلڈ ٹرمپ کو نا اہل قرار دے کر ان کے حامیوں کو کچڑا کہہ چکے ہیں، جس  کے ردعمل میں ٹرمپ نے کچڑا اٹھانے والے ٹرک میں  بیٹھ کر اپنی انتخابی مہم کی ،اس دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ  کا کہنا تھا کہ یہ جوبائیڈن کے اعزاز میں ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll