دنیا
پاک بحریہ نے خلیج عدن میں 23 ایرانی ماہی گیربچا لیے
ایرانی کشتی نے اپنی بندرگاہ سے 1200 ناٹیکل میل پر ایک رکن کے شدید زخمی ہونے کے ساتھ ساتھ انجن کے خراب ہونے کی اطلاع دی
پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار نے یمن کے قریب خلیج عدن میں 23 ایرانی ماہی گیروں کو بچا لیا۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز (ڈی جی پی آر) پاکستان نیوی کے ایک بیان کے مطابق، پی این ایس ذوالفقار کو ریجنل میری ٹائم سیکورٹی پٹرول کے دوران یمن کے قریب خلیج عدن میں ایرانی ماہی گیر کشتی ال محمدی کی جانب سے ہنگامی مدد کی کال موصول ہوئی۔
ایرانی کشتی نے اپنی بندرگاہ سے 1200 ناٹیکل میل پر ایک رکن کے شدید زخمی ہونے کے ساتھ ساتھ انجن کے خراب ہونے کی اطلاع دی، پی این ایس ذوالفقار کے عملے نے فوری طور پر زخمی ماہی گیر کو طبی امداد فراہم کی جس نے کشتی کے انجن کی مرمت کے دوران اپنا ہاتھ شدید زخمی کردیا تھا۔
پاکستان
پاسپورٹ رولز میں ترمیم کرتے ہوئے شناختی کارڈ ایڈریس کی شرط ختم
قواعد میں ترمیم کے بعد اب شہری پاکستان کے کسی بھی شہر سے پاسپورٹ بنوا سکیں گے
محکمہ پاسپورٹ نے رولز میں ترمیم کرتے ہوئے شناختی کارڈ ایڈریس کی شرط ختم کردی گئی ہے، قواعد میں ترمیم کے بعد اب شہری پاکستان کے کسی بھی شہر سے پاسپورٹ بنوا سکیں گے۔
پاسپورٹ رولز میں ترمیم کا مراسلہ علاقائی دفاتر کو بھیج دیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کو حدود کے دائرہ اختیار میں نرمی دی جائے گی، کوئی بھی پاکستانی شہری کسی بھی شہر سے پاسپورٹ بنوا سکتا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایڈریس کی بنیاد پر پاسپورٹ بنانے کی سہولت سے انکار نہیں کیا جائے گا۔
ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ شہریوں کو درپیش مشکلات کے پیش نظر کیا گیا ہے، نئی پالیسی کے تحت شہری کسی بھی شہر سے پاسپورٹ بنوانے کے اہل ہوں گے۔
دنیا
ڈونلڈ ٹرمپ کا انتخابی مہم کے دوران انوکھا انداز
جو بائیڈن کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کو ”کچرا“ قرار دینے پر ردعمل دیتے ہوئے، ٹرمپ کچرا اٹھانے والے ٹرک پر بیٹھ گئے
جو بائیڈن کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کو ”کچرا“ قرار دینے پر ردعمل دیتے ہوئے، ٹرمپ کچرا اٹھانے والے ٹرک پر بیٹھ گئے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک کچرا اٹھانے والے ٹرک کی ڈرائیونگ سیٹ پر موجود ہیں۔
سابق صدر ٹرمپ اپنی ایک انتخابی مہم کے سلسلے میں امریکی ریاست وِسکنسن پہنچے تھے۔ جب وہ بوئنگ طیارے سے اترے تو سیدھا ایک کچرا اٹھانے والے ٹرک میں جا بیٹھے، جو ان کے انتظار میں تھا۔ ٹرمپ نے بعد میں کچرا اٹھانے والے ملازمین کی مخصوص جیکٹ پہن کر ایک ریلی سے خطاب بھی کیا۔
BREAKING: Donald Trump gets picked up in Green Bay, Wisconsin by a garbage truck, just one day after Joe Biden called Trump supporters "garbage." pic.twitter.com/jqjiX6a43V
— Collin Rugg (@CollinRugg) October 30, 2024
سابق امریکی صدر نے کچرا ٹرک میں بیٹھے ہوئے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا، ”یہ بائیڈن اور کملا ہیرس کے اعزاز میں ہے۔“
واضح رہے کہ چند روز قبل امریکی صدر جو بائیڈن نے ٹرمپ کو ناکام ترین شخص اور ان کے حامیوں کو ”کچرا“ کہا تھا ،تاہم ٹرمپ کے مد مقابل صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے بائیڈن کے بیان کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ وہ کامیابی حاصل کرکے تمام امریکیوں کی نمائندگی کریں گی، کملا ہیرس کامزید کہنا تھا کہ ان کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کس نے انہیں ووٹ دیا اور کس نے نہیں۔۔
ٹیکنالوجی
ملک بھر میں انٹرنیٹ کو مکمل طور پر بحال ہو چکا ہے، پی ٹی اے کا دعویٰ
ایس ایم ڈبلیو فور سب میرین کیبل سے فالٹ دور کرلیا گیا ہے، پی ٹی آے
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک بھر میں انٹرنیٹ کو مکمل طور پر بحال کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ترجمان پی ٹی اے کے مطابق ایس ایم ڈبلیو فور سب میرین کیبل سے فالٹ دور کرلیا گیا، جون میں SMW4 اور اگست میں AAE-1 سب میرین کیبل فالٹ سامنے آیا تھا، دونوں کیبلز کی بحالی کے بعد 1750 جی بی پی ایس کا سارٹ فال دور ہوگیا ہے۔
ترجمان نے دعویٰ کیا کہ ملک میں انٹرنیٹ اب مکمل اسپیڈ اور صلاحیت کے ساتھ مکمل طور پر فعال ہے۔
سال 2023 میں صلاحیت میں اضافے کے لیے پیس کیبل کو سسٹم میں شامل کیا گیا۔ کنیکٹیوٹی کے لیے اگلے 2 سالوں میں تین کیبلز کا اضافہ کیا جائے گا، دوٹرانس ورلڈ انٹرنیشنل اور ایک پی ٹی سی ایل کیبل سسٹم میں شامل کی جائے گی۔
-
تجارت 2 دن پہلے
یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
تجارت ایک دن پہلے
ایک ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 70 پیسے کمی
-
صحت 2 دن پہلے
ملک کے بڑے اور چھوٹے شہروں میں وبائی امراض کی شدت میں اضافہ
-
تجارت 2 دن پہلے
مقامی و بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی ایمان مزاری اور شوہر کی گرفتاری کی مذمت
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ
-
تجارت 8 گھنٹے پہلے
ملک بھر میں 2 ماہ کے لیے سی این جی اسٹیشنز بند کر نے کا فیصلہ