کراچی : سندھ رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرزاورپولیس نے اتحاد ٹاؤن میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد گرفتار کرلیے۔ گرفتارملزموں میں نورمحمدعرف ابودردہ عرف بیت اللہ،حیات اللہ ،خان بہادرعرف قاری باسط شامل ہیں۔
ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے،دہشتگرد فورسزپرکریکر حملوں اور بم دھماکوں میں ملوث ہیں،گرفتار دہشت گرد حال ہی میں افغانستان سے کراچی پہنچے تھے،دہشتگردوں نے2008میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان مولوی فقیرمحمد گروپ میں شمولیت اختیارکی تھی۔
ترجمان رینجرز سندھ کا کہنا ہے کہ 2014میں کالعدم داعش میں شمولیت اختیار کرکے دہشت گردی کی متعدد کارروائیاں کیں، 2008میں خرکے باغ، باجوڑ ایجنسی اور عنایت قلعہ بازار میں فورسزپرمتعدد حملے کیے، 2012 میں چوگام میں آرمی اور ایف سی پر حملے کیے جس میں متعدد جوان شہید اور زخمی ہوئے تھے،2013میں سلارزئی باجوڑمیں متعدد بم دھماکےکروائے جس میں متعدد جوان شہید اورزخمی ہوئے تھے،ملزمان نےباجوڑ ایجنسی میں متعدد باردھماکےکروائے، جس میں درجنوں افراد شہید اورزخمی ہوئے جبکہ گرفتار دہشتگردوں کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالےکردیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے اسلام آباد ،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے شہریوں کیلئے صحت کارڈ پروگرام کا اجرا کر دیا
- 18 گھنٹے قبل

صدر اور وزیر اعظم کی شبِ معراج کے مقدس موقع پر امتِ مسلمہ کو مبارکباد
- 16 گھنٹے قبل

پی ٹی اے کا بڑا کریک ڈاؤن،غیر قانونی ڈیجیٹل مواد پر 14 لاکھ لنکس بلاک
- ایک دن قبل
.jpg&w=3840&q=75)
محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی
- 21 گھنٹے قبل
کسی نے میری جعلی آواز بناکر کسی سے پیسے مانگے، اسپیکر ایاز صادق کا انکشاف
- ایک دن قبل

رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم 2 فروری کو شروع ہوگی
- 21 گھنٹے قبل

کاروباری ہفتے کے آخری روزملک میں سونے کی قیمت کیا رہی؟
- 21 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی،بینک لوٹنے کی کوشش ناکام، 12 دہشتگرد جہنم واصل ہوئے، سرفراز بگٹی
- 16 گھنٹے قبل

وینزویلین رہنماماریا مچاڈو کی ٹرمپ سے ملاقات، نوبل انعام امریکی صدر کے حوالے کر دیا
- 20 گھنٹے قبل

پی سی بی کاپاکستان آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اوقات کار تبدیل کرنے کا فیصلہ، مگر کیوں؟
- 19 گھنٹے قبل

قوم نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے لازوال قربانیاں دی ہیں، اس ناسور کا ہر قیمت ہر سر کچلیں گے،وزیر اعظم
- ایک دن قبل

گلوکارسانول عیسی خیلوی نے اپنے والد عطاء اللہ کیساتھ 70 کی دہائی کا مشہور گیت بے وفا ریلیز کردیا
- 20 گھنٹے قبل










