پشاور: پشاورکے غربی پولیس اسٹیشن کی حوالات میں ساتویں جماعت کا طالب علم پراسرار طورپر ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاورکے غربی پولیس اسٹیشن کی حوالات میں ساتویں جماعت کا طالب علم پراسرار طورپر ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق مقتول شاہ زیب نے حوالات میں گلے میں پھندا ڈال کرجان دے دی۔ جبکہ والد شاہ زیب کا کہنا ہے کہ مقتول شاہ زیب ساتویں جماعت کا طالب علم تھا،15 سالہ شاہ زیب کو پولیس نے کیوں پکڑامعلوم نہیں،میرابیٹاحوالات میں کیسے مرا،پولیس بتائے۔
بریکنگ نیوز۔ ۔ ۔
— GNN (@gnnhdofficial) March 14, 2021
پشاور کے غربی پولیس اسٹیشن کی حوالات میں ساتویں جماعت کا طالب علم پر اسرار طور پر ہلاک #GNN #Peshawar #GNNUpdates #BreakingNews pic.twitter.com/3iq11g0Nfi
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول شاہ زیب کو بازار میں جھگڑا کرنے پر گرفتار کیاگیا تھا، گرفتاری کے بعد شاہ زیب نے نامعلوم وجوہات پراپنے گلے میں پھندا ڈال کرخودکشی کی، واقعہ کی مکمل انکوائری کررہے ہیں۔
سی سی پی او عباس احسن، ایس ایس پی آپریشنز یاسر آفریدی کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ اس واقع میں جو لوگ شامل ہونگے انصاف کے مطابق فیصلہ ہوگا۔سی سی پی او نے کہا کہ مکمل تھانے کو معطل کیا ہے، جوڈیشل انکوائری کے لئے درخواست کی ہے، تھانے میں واقع کی فوٹیج موجود ہیں۔
ترجمان خیبرپختونخوا حکومت کامران بنگش کا کہنا ہے کہ تھانہ غربی میں دلخراش واقعہ پیش آیا، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے جوڈیشل انکوائری کا حکم دیا ہے،متعلقہ پولیس اہلکاروں کے خلاف ایف آئی درج کرلی گئی ہے،پولیس اہلکاروں کے سخت سے سخت کاروائی ہوگی۔

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 days ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- a day ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- a day ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 days ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- a day ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 days ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- a day ago







