Advertisement

ویمن کرکٹ ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو شکست دیدی، سدرہ امین کی سینچری

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان میچ جاری ہے اور بنگلا دیش کی جانب سے دیے گئے

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر مارچ 14 2022، 3:05 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
ویمن کرکٹ ورلڈ کپ میں  بنگلہ دیش نے پاکستان کو شکست دیدی، سدرہ امین کی سینچری

بنگلہ دیش نے ویمن کرکٹ ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے پاکستان ویمن ٹیم کو 9 رنز سے شکست دیدی ۔ 

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پچاس اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 234 رنز بنائے جواب میں پاکستانی ٹیم 9 وکٹوں پر پچاس اوورز میں 225 رنز ہی بنا سکی ۔ 

تاہم اس میچ کی شاندار کارکردگی نے سب کو حیران کردیا ۔ قومی ٹیم کی اوپنر سدرا امین آئی سی سی ویمن ورلڈکپ میں سنچری اسکور کرنے والی پہلی پاکستانی بیٹر بن گئیں۔

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان میچ جاری ہے اور بنگلا دیش کی جانب سے دیے گئے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹر سدرا امین نے شاندار سنچری مکمل کر لی ہے جو ناصرف ان کے کیرئیر کی پہلی سنچری ہے بلکہ آئی سی سی ویمن ورلڈکپ میں کسی بھی پاکستانی بیٹر کی بھی پہلی سنچری ہے۔

سدرا امین نے 136 گیندوں پر 8 چوکوں کی مدد سے سنچری مکمل کی۔

 

Advertisement
Advertisement