ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن تحریک عدم اعتماد واپس لے، دیکھتے ہیں انہیں بدلے میں کیا دیا جا سکتا ہے۔


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد واپس لینے کا مشورہ دیا ہے۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمارا ڈی چوک پر جلسہ ہوگا جس میں ان شاء اللہ 10 لاکھ لوگ ہوں گے، جلسے سے ایک چھوٹا سا ریفرنڈم بھی ہو جائے گا، اس جلسے سے گزر کر اسمبلی میں ووٹ ڈالنے کے لیے لوگوں کو جانا ہوگا اور واپسی بھی اسی مجمع سے گزر کر ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں مقابلہ ن لیگ اور پی ٹی آئی میں ہے، پی پی کا پنجاب میں کوئی چانس نہیں ہے، نواز شریف نے مشکل وقت میں کیے وعدے کبھی اپنے اچھے وقت میں پورے نہیں کیے، ان کی 1988 کی سیاست دیکھ لیں، چاہے ق لیگ سے ہمایوں اختر گروپ جو ن لیگ میں ضم ہوا اسے دیکھ لیں، ٹکٹوں کی باری آئی تو یہ مکر گئے، ہمایوں اختر آج بھی نواز شریف کے دستخط والا معاہدہ اٹھائے پھرتے ہیں۔
وفاقی وزیر نے اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد واپس لینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے بعد سے حکومت اور اپوزیشن میں تلخیاں پیدا ہو گئی ہیں، زبان میں بھی تلخیاں پیدا ہو چکی ہیں، ایسا نہ ہو کہ ووٹنگ کے دن تلخیاں اتنی بڑھ چکی ہوں جس کا نقصان پاکستان کو ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن تحریک عدم اعتماد واپس لے، دیکھتے ہیں انہیں بدلے میں کیا دیا جا سکتا ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد سے پہلے ایمرجنسی ڈکلیئر کرنے کا کوئی تک نہیں بنتا، 18 ویں ترمیم کے بعد ایمرجنسی کے اختیارات محدود ہیں۔
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 12 گھنٹے قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 15 گھنٹے قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- ایک دن قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- ایک دن قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 12 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 2 دن قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 12 گھنٹے قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 13 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- ایک دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- ایک دن قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 12 گھنٹے قبل
