لاہور:آسٹریلیا نے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کو جیت کیلئے 349 رنز کا ہدف دےدیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو پہلے ہی اوور میں ایک کے مجموعی اسکور پر آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ صفر پر پویلین لوٹ گئے۔
میکڈرموٹ اور ٹریوس ہیڈ نے162 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کی۔ٹریوس ہیڈ 163 کے مجموعی اسکور پر 89 رنز بناکر زاہد محمود کا شکار بنے۔
آسٹریلیا کی تیسری وکٹ 237 کے مجموعی اسکور پر گری جب بین میکڈرموٹ 104 رنز بناکر محمد وسیم جونیئر کا شکار بنے۔ مارنس لبوشین 59 رنز بناکر خوشدل شاہ کی گیند پر سعود شکیل کو کیچ دے بیٹھے۔
295 کے مجموعی اسکور پر ایلکس کیری اور 301 کے مجموعی اسکور پر کیمرون گرین 5،5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
آخری اوور میں مارکس اسٹوئنس 49 اور شان ایبٹ 28 رنز بناکر شاہین شاہ آفریدی کا شکار بنے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شا ہ آفریدی نے 4، محمد وسیم جونیئر نے 2 جبکہ زاہد محمود اور خوشدل شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
قومی ٹیم میں آج کے میچ کے لیے ایک تبدیلی کی گئی تھی۔ شاہین شاہ آفرید کو حسن علی کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔
ٹرانسپورٹر کا بھی تاجر برادری کا ساتھ دیتے ہوئے ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
- 17 منٹ قبل

سپریم کورٹ سمیت پاکستان بھر کی عدالتوں میں 23 لاکھ 62 ہزار سے زائد مقدمات التواء کا شکار
- 2 گھنٹے قبل

ملک کے مختلف حصوں میں آج بارش کا امکان
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم ٹریننگ کیلئے برطانیہ چلے گئے
- 8 منٹ قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 1 لاکھ 35 ہزار کا سنگِ میل عبور
- 3 گھنٹے قبل

ایس آئی ایف سی کے تحت زرعی شعبے میں اہم اصلاحات جاری
- 2 گھنٹے قبل

دریائے سندھ میں تونسہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب
- 3 گھنٹے قبل

انڈونیشیا کے تانمبر جزائر میں 7.0 شدت کا زلزلہ
- 2 گھنٹے قبل

چینی کی قیمت قابو سے باہر، قیمت 200 روپے کلو تک جا پہنچی
- 13 منٹ قبل

لندن کے ساؤتھ اینڈ ائیرپورٹ پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پروازیں معطل، ایمرجنسی نافذ
- 5 گھنٹے قبل

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
- 5 گھنٹے قبل

مولانا فضل الرحمان کے بھائی نے علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرلیا
- 6 گھنٹے قبل