Advertisement

آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کے لیے349 رنز کا ہدف

لاہور:آسٹریلیا  نے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کو جیت کیلئے 349 رنز کا ہدف دےدیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 سال قبل پر اپریل 1 2022، 12:22 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کے لیے349 رنز کا ہدف

تفصیلات کے مطابق  دوسرے ون ڈے میچ میں  پاکستان  نے ٹاس جیت کر  آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو پہلے ہی اوور میں ایک کے مجموعی اسکور پر آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ صفر پر پویلین لوٹ گئے۔

میکڈرموٹ اور ٹریوس ہیڈ نے162 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کی۔ٹریوس ہیڈ 163 کے مجموعی اسکور پر 89 رنز بناکر زاہد محمود کا شکار بنے۔

آسٹریلیا کی تیسری وکٹ 237 کے  مجموعی اسکور پر گری جب بین میکڈرموٹ 104 رنز بناکر محمد وسیم جونیئر کا شکار بنے۔ مارنس لبوشین 59 رنز بناکر خوشدل شاہ کی گیند پر سعود شکیل کو کیچ دے بیٹھے۔

295 کے مجموعی اسکور پر ایلکس کیری اور 301 کے مجموعی اسکور پر کیمرون گرین 5،5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

آخری اوور میں مارکس اسٹوئنس 49  اور شان ایبٹ 28 رنز بناکر شاہین شاہ  آفریدی کا شکار بنے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شا ہ آفریدی نے 4، محمد وسیم جونیئر نے 2 جبکہ زاہد محمود اور خوشدل شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قومی  ٹیم میں آج کے میچ کے لیے ایک تبدیلی کی گئی  تھی۔ شاہین شاہ آفرید کو حسن  علی کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔

Advertisement
پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر

  • 13 منٹ قبل
علی ظفر کی اداکاری میں واپسی، ویب سیریز ’گینگ آف خراسان‘ کی پہلی جھلک جاری

علی ظفر کی اداکاری میں واپسی، ویب سیریز ’گینگ آف خراسان‘ کی پہلی جھلک جاری

  • 4 دن قبل
ٹرائی نیشن سیریز:آئی سی سی نے پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا

ٹرائی نیشن سیریز:آئی سی سی نے پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا

  • 4 دن قبل
فیلڈ مارشل کا نئے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاری پر زور

فیلڈ مارشل کا نئے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاری پر زور

  • 20 گھنٹے قبل
گرین ٹریکٹرز پروگرام زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائے گا، عاشق کرمانی

گرین ٹریکٹرز پروگرام زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائے گا، عاشق کرمانی

  • 19 گھنٹے قبل
وزیراعظم کی ہدایت پر  پیٹرول کی مد میں 15 روپے  فی لیٹر کا بوجھ ریفائنریز پرمنتقل کر دیاگیا: وزیر پیٹرولیم

وزیراعظم کی ہدایت پر پیٹرول کی مد میں 15 روپے فی لیٹر کا بوجھ ریفائنریز پرمنتقل کر دیاگیا: وزیر پیٹرولیم

  • 4 دن قبل
پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے نئے چہروں کی تلاش شروع

پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے نئے چہروں کی تلاش شروع

  • 19 گھنٹے قبل
پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 6 دن قبل
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

  • 18 گھنٹے قبل
دسویں پاکستان انڈسٹریل ایکسپو 14 نومبر سے لاہور میں شروع ہوگی

دسویں پاکستان انڈسٹریل ایکسپو 14 نومبر سے لاہور میں شروع ہوگی

  • 19 گھنٹے قبل
قلعہ عبداللّٰہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک

قلعہ عبداللّٰہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک

  • 4 دن قبل
پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی صدارت سنبھال لی

پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی صدارت سنبھال لی

  • 4 دن قبل
Advertisement