پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ لاہور جلسہ تاریخ رقم کرے گا۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں پی ٹی آئی رہنما شیخ رشید نے امپورٹڈ حکومت نامنظور کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ انشاءاللہ لاہور جلسہ تاریخ رقم کرے گا۔
لاہور جلسہ تاریخ رقم کرے گا۔انشاءاللہ
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 18, 2022
#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور
صوبائی حکومت نے پی ٹی آئی کو لاہور میں جلسہ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا جلسہ 21 اپریل بروز جمعرات کو منیار پاکستان پر ہوگا، ڈپٹی کمشنر نے گریٹر اقبال پارک جلسے کی مشروط اجازت دے دی۔
ذرائع کے مطابق جلسے کے لیے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور ڈسٹرکٹ پولیس نے این او سی جاری کیے ہیں، جلسے کے لیے اسٹیج کی سیکیورٹی کے لیے ذمہ دار متعلقہ سیاسی جماعت ہو گی۔
ذرائع نے بتایا کہ جلسے کے گرد و نواح میں انتظامی امور اور سیکیورٹی کےلیے پولیس اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گی جبکہ سیکیورٹی ایجنسیاں تھریٹ الرٹ جاری کر چکی ہیں اس کا خیال رکھنا ضروری ہے۔
اس جلسے سے متعلق فیصل جاوید نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ لاہور تیار ہو! مینار پاکستان وہ تاریخی مقام جہاں پاکستان بنانے کی قرارداد منظور ہوئی تھی اور اب پاکستان بچانے کی قرارداد منظور کی جائے گی۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی کا پہلا عوامی جلسہ پشاور میں ہوا تھا جبکہ دوسرا جلسہ 2 روز قبل کراچی میں ہوا تھا جس میں کراچی کی عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی تھی۔

خیرپور اور لودھراں میں ٹرین حادثات: دو بچے جاں بحق، ایک مسافر ہلاک، درجنوں زخمی
- 9 گھنٹے قبل

شمالی غزہ پر اسرائیلی قبضہ، لاکھوں فلسطینی نقل مکانی پر مجبور
- 17 گھنٹے قبل

قابض بھارت کے زیر تسلط ناگالینڈ میں آزادی کی تحریک زور پکڑنے لگے
- 18 گھنٹے قبل
بجلی چوری کےنقصانات میں صرف 11 ارب کمی ریکارڈ
- 10 گھنٹے قبل

سیلاب متاثرین کو نئے گھر اور محفوظ بستیاں دیں گے، نقصان کا 100 فیصد ازالہ کریں گے: علی امین گنڈاپور
- 11 گھنٹے قبل

سوات: ہیڈ ماسٹر کی حاضر دماغی سے 936 بچوں کی جانیں بچ گئیں
- 11 گھنٹے قبل

سینئر صحافی خاور حسین کی پراسرار موت: تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی قائم
- 11 گھنٹے قبل

بونیر:سیلابی ریلوں اور بادل پھٹنے سے شادی والے گھر میں ماتم، ایک ہی خاندان کے 21 افراد جاں بحق
- 17 گھنٹے قبل

محبت پر یقین رکھتی ہوں، دوسری شادی کا دروازہ بند نہیں کیا: ملائکہ اروڑا
- 11 گھنٹے قبل

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ 2026 کے لیے 16 ٹیموں کا انتخاب مکمل ہوگیا
- 16 گھنٹے قبل
اسلام آباد پولیس کے افسر کو افغان شہری سے روابط پر ملازمت سے برخاست کر دیا گیا
- 10 گھنٹے قبل
جنگ کے دوران بھارت کی ہر حکمتِ عملی ہمیں پہلے سے معلوم تھی: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
- 11 گھنٹے قبل