قومی اسمبلی میں افواج پاکستان اور عدلیہ کیخلاف بات کرنے کی اجازت نہیں دوں گا، اسپیکر ایاز صادق
پاکستان کی خارجہ پالیسی کبھی اتنی اچھی نہیں تھی جتنی آج ہے،صرف ہمسائیہ ملک سے مسئلہ ہے جو ہمارے بچوں کی جانوں سے کھیلتا ہے۔ ایاز صادق


لاہور:اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں افواج پاکستان اور عدلیہ کے خلاف کسی کو بات نہیں کرنے دوں گا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ میرا مشورہ یہ ہی ہے کہ پارلیمنٹ میں آئیں اور عوام کی خدمت کریں، احتجاج پر امن ہو تو کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا، اپوزیشن لیڈر ٹھیک بات کرتے رہیں گے تو انہیں فلور ملتا رہے گا۔
ایاز صادق نے کہا کہ میرا مشورہ یہی ہے کہ پارلیمنٹ میں آئیں، پارلیمنٹ میں آ کر عوام کی خدمت کا کام کریں،احتجاج پُرامن ہو تو کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا، میری ذمہ داری ہے کہ کسی کو پاکستان مخالف بات نہ کرنے دوں۔
ایاز صادق نے کہا کہ ملکی معیشت آہستہ آہستہ بہتر ہو رہی ہے، ترسیلاتِ زر بڑھ رہی ہیں، دنیا کا کونسا ایسا ملک ہے جس سے آج پاکستان کی دوستی نہیں،انہوں نے کہا کہ ہر ملک میں مافیا ہوتی ہیں، ہمارے ملک میں بھی مافیا ہیں، حق اور سچ ان کا راستہ روکتے ہیں۔
ایاز صادق نے مزید کہا کہ وزیر اعظم سے مشاورت کرتا ہوں وہ مجھے روکتے نہیں ہیں، پاکستان کی خارجہ پالیسی کبھی اتنی اچھی نہیں تھی جتنی آج ہے، صرف ہمسائیہ ملک سے مسئلہ ہے جو ہمارے بچوں کی جانوں سے کھیلتا ہے۔
ایاز صادق نے کہا کہ جو ملک دشمن بات کرے گا میں اسے روکوں گا، کہیں نہیں لکھا کہ جب اپوزیشن لیڈر اٹھے تو اسے فلور ملے، وہ ٹھیک بات کریں گے تو فلور ملتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ماحول خراب کرنا چاہتے ہیں اور ملک کا نقصان چاہتے ہیں تو کر کے دیکھ لیں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

ملک میں آ ج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے
- 11 hours ago
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- a day ago
امیشا پٹیل کا ہاردک پانڈیا سے مبینہ تعلقات کی افواہوں پر سخت ردِعمل
- 14 hours ago
ملتان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد
- a day ago
ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ
- 2 days ago
گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب
- a day ago
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- 2 days ago

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- 11 hours ago

حماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور ریاستی جبر کا تسلسل ہے، میاں شاہد حسین
- 8 hours ago
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- 8 hours ago

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- 8 hours ago
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی
- 2 days ago



