پی ایف یو سی کے وفدکا یونیورسٹی آف لاہورکا دورہ، طلبا کے نفسیاتی مسائل کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کوسراہا
حالیہ ناخوشگوار واقعات کے بعد ویل بیئنگ سینٹر قائم کیا ہے جس سے ایک طرف ا سٹوڈنٹس کو ذہنی و نفسیاتی مسائل کا علاج کروانے میں سہولت ہو گی


لاہور:پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ(پی ایف یو سی) اورکریٹرزکے وفد نے یونیورسٹی آف لاہور میں قائم ویل بیئنگ سنٹرwell) (Beingکا دورہ کیا ۔ ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر شمائلہ اسد نے وفد کو سنٹر کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔
وفد میں معروف موٹیویشنل اسپیکر قاسم علی شاہ ، چیئر مین پی ایف یو سی PFUC و اینکر پرسن فرخ شہباز وڑائچ ،مرکزی صدر فرید رزاقی ، نائب صدر اظہر تھراج ، سیکرٹری جنرل وقار اسلم ، صدر ویمن ونگ مہوش فضل ، ممبر بی او جی عبد الماجد ، شہزاد چوہدری ، ساجد خان اور،مادھو لال سمیت دیگر کالم نگار شریک تھے۔
اس موقع پر موٹیویشنل اسپیکر قاسم علی شاہ نے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں 30فیصد لوگ نفسیاتی مسائل کا شکار ہیں ۔ یونیورسٹی آف لاہور میں حالیہ ناخوشگوار واقعات کے بعد ویل بیئنگ سینٹر قائم کیا ہے جس سے ایک طرف ا سٹوڈنٹس کو ذہنی و نفسیاتی مسائل کا علاج کروانے میں سہولت ہو گی تو دوسری جانب یونیورسٹی میں ناخوشگوار واقعات کی روک تھام میں مدد ملے گی ۔ پاکستان کی دیگر یونیورسٹیز کو بھی ایسے سنٹر ز بنانے چاہیے۔
انکا کہنا تھا کہ پاکستان میں یہ تصور بہت غلط ہے کہ کسی کو اگر ذہنی مسائل کا سامنا ہوتو اسے مینٹل سے تشبیہ دی جاتی ہے حالانکہ حقائق اسکے بر عکس ہیں ۔ باہر کے اکثر ممالک میں خوشی کو ایک سبجیکٹ کے طور پر پڑھا یا جاتا ہے اور موٹیویشنل سپیکرز کی خدمات لی جاتی ہیں لیکن ہمارے ہاں ابھی عوام میں اس حوالے سے شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔
ڈائریکٹر ویل بیئنگ سنٹر پروفیسر ڈاکٹر شمائل اسد نے وفد کو سنٹر کے بارے میں بتایا کہ یو او ایل ویل بیئنگ UOL WELL BEINGمیں سٹوڈنٹس ، ٹیچرز اور سٹاف کے لیے فری آف کاسٹ علاج معالجے اور آگاہی دی جائے گی ۔ اس کا میکنرم طے کر تے ہوئے ہم نے تمام یونیورسٹی کی اسسمنٹ کا پروگرام بنایا ہے جس کے لیے ٹیچرز ، کلاس کے سی آر ، جی آر ہمیں ذہنی مسائل سے دو چار سٹوڈنٹس کو ریفر کریں گے۔
جبکہ سٹوڈنٹس اپنے طور پر بھی سنٹر میں آکر اپنے مسائل بتا سکتے ہیں ۔سنٹر میں کلینکل سائکالو جسٹ ، کونسلنگ سائکالوجسٹ اور ہیلتھ سائیکالوجسٹ بھرتی کیے گئے ہیں جو ایسے افراد کی اسسمنٹ کریں گے ۔

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- a day ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- a day ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- a day ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- a day ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- a day ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- a day ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 days ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago


