Advertisement
تفریح

معین اختر کو مداحوں سے بچھڑے 11 برس بیت گئے

لیجنڈ ری اداکار ، کامیڈین،فنکار اور میزبان معین اختر کو مداحوں سے بچھڑے 11 برس بیت گئے ، ان کی اداکاری آج بھی مرجھائے ہوئے لبوں پر مسکراہٹیں بکھیر دیتی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Apr 22nd 2022, 2:15 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
معین اختر کو مداحوں سے بچھڑے 11 برس بیت گئے

ہردل  عزیز اوربے مثال فنکار معین اختر 24 دسمبر 1950کو کراچی میں پیدا ہوئے اور صرف 13 برس کی عمر میں ہی سٹیج پرادکاری کے جوہر دکھانا شروع کیے ۔ 16 سال کی عمر میں امریکی صدر جان ایف کینیڈی کی نقل اتار کر ٹیلی ویژن پر اداکاری کا آغاز کیا ۔انہوں نے ریڈیو ، ٹی وی ، اسٹیج اور فلم میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے ۔

اداکاری کے علاوہ  پوری دنیا میں  ان کی میزبانی کے انداز کو سراہا جاتا ہے  ۔ کامیڈی کی دنیا میں معین اختر کا کوئی ثانی نہیں تھا جب وہ کامیڈی کرتے تو مرجھائے ہوئے چہرے کھل اٹھتے تھے اور ان کی کامیڈی  لبوں پر مسکراہٹیں بکھیر دیتی تھی۔

 معین اختر کا خاندان قیام پاکستان کے بعد ہجرت کرکے کراچی میں قیام پذیر ہوا۔انہوں نے اپنی تمام تر تعلیم کراچی میں ہی حاصل کی اور دوران تعلیم معین اختر غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔

معین اختر نے اسکرین پر سنجیدہ اداکاری  کرکے کئی بار ناظرین کو اشکبار بھی کیا ۔ انہوں نے مشہور زمانہ "روزی" کے کردار میں خود کو ایسا ڈالا کہ سب ہی لوگ انہیں " روزی "سمجھتے تھے ۔ لیجنڈری اداکار معین اختر کے یاد گار ڈراموں اور اسٹیج شوزمیں آنگن ٹیڑھا،روزی، سچ مچ، نوکر کے آگے چاکراور اسٹوڈیو پونے تین ،  بندر روڈ سے کیماڑی، آنگن ٹیڑھا، اسٹوڈیو ڈھائی ، یس سر نو سر اورعید ٹرین شامل ہیں، ڈرامہ روزی میں ان کاکردارشاید کبھی نہ بھلایا جاسکے۔

حکومت پاکستان نے معین اختر کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں "تمغہ برائے حسن کارکردگی اور ستارہ امتیاز سے بھی نوازا۔

معین اختر 22 اپریل 2011 کو حرکت قلب بند ہونے سے کراچی میں  انتقال کرگئے تھے۔  پاکستان کی ثقافت کو ڈراموں اور شوز کے ذریعے جس طرح سے معین اختر نے متعارف کروایا، کوئی دوسرا شاید ہی یہ کام اس خوبی سے کرسکے۔

Advertisement
سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

  • 32 منٹ قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • ایک دن قبل
پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد

  • 4 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • 20 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

  • 39 منٹ قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 2 دن قبل
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • ایک دن قبل
پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے

  • 2 گھنٹے قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

  • 2 گھنٹے قبل
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • ایک دن قبل
Advertisement