صدرمملکت کا حکومت سے بد اعتمادی ختم کرنے کا فیصلہ، آج نئے وزراء سے حلف لیں گے
اسلام آباد : صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے حکومت اور ایوان صدر میں بداعتمادی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔


ذرائع کے مطابق ایوان صدر کا کہنا ہے کہ صدر ڈاکٹر عارف علوی معمول کی آئینی ذمہ داریوں کی ادائیگی پر آمادہ ہیں ، وہ آج نئے وزراء سے حلف لیں گے۔
نئے وفاقی وزراء کی حلف برداری کی تقریب گیارہ بجے ایوان صدرمیں منعقد ہوگی ۔ تین وفاقی وزراء اورایک وزیرمملکت آج حلف اٹھائیں گے جن میں چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے چوہدری سالک حسین بطوروفاقی وزیرحلف لیں گے۔ نون لیگ کے میاں جاوید لطیف اوربی این پی مینگل کے آغاحسن بلوچ بھی حلف اٹھائیں گے۔
آغاحسن بلوچ وفاقی وزیرسائنس اینڈٹیکنالوجی کا قلمدان سنبھالیں گے جبکہ بی این پی کے محمد ہاشم نوتیزئی بطوروزیرمملکت حلف اٹھائیں گے ۔
واضح رہے کہ صدرعارف علوی نے وزیراعظم شہبازشریف اورکابینہ ارکان سے حلف نہیں لیا تھا۔

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 2 days ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- a day ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 2 hours ago

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 2 hours ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- a day ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- a day ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- a day ago

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 4 hours ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 2 days ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 20 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 39 minutes ago

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 32 minutes ago





