کراچی : قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی پر سوال اُٹھا دیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان اور کرکٹ کمیٹی کے رکن وسیم اکرم نے اپنی ہی کمیٹی پر انگلی اُٹھادی ۔ اس حوالے سے ان کاکہناتھا کہ کونسی کرکٹ کمیٹی؟جس کا سال میں ایک ہی اجلاس ہوتا ہے ۔
وسیم اکرم نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دورہ جنوبی افریقہ بہت اہم ہے، وہاں کی وکٹیں بہت مختلف ہونگی ، پاکستان کو دورہ جنوبی افریقا میں مشکلات کاسامنا کرناپڑ سکتاہے۔ سلیکشن کے حوالے سے کافی باتیں سنی ہیں ۔ ان کاکہنا تھا کہ ہمارے یہاں کھلاڑیوں کی سلیکشن کو مسئلہ بنا دیا جاتا ہے ، جو کھلاڑی اسکواڈ میں شامل ہو اس کا ایشو نہیں جو نہ ہو اسے مسئلہ بنا دیا جاتا ہے ، شرجیل خان کافی وقت سے بائیو سیکیور ببل میں تھے،اس نے وعدہ کیا ہے وہ اپنی فٹنس پر کام کرے گا،شرجیل خان کو اپنی فٹنس عالمی معیار کے مطابق کرنی ہوگی ۔
وسیم اکرم کاکہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ میں ہوں اورنہ ٹیم میں،کسی کے کام میں مداخلت نہیں کرتا ، اگر باہر رہ کر بھی میرا اثرورسوخ ہے تو مجھے شاباش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتنا وقت نہیں کہ ٹیم سلیکشن کیلئے چیف سلیکٹر کو فون کروں ، ایسی خبریں پھیلانے والے فارغ لوگ ہیں ۔ محمد وسیم کو پی سی بی نے چیف سلیکٹر بنایا ، محمد وسیم کا کام قومی اسکواڈ کی سلیکشن کرنا ہے،کپتان اورچیف سلیکٹر میں اختلافات معمول کی بات ہے ۔

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 2 days ago

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 15 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 10 hours ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 2 days ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- a day ago

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 17 hours ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 days ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 10 hours ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- a day ago

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 13 hours ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 days ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 2 days ago








