گوجرانوالہ : کورونا کی تیسری لہر کے دوران صوبہ پنجاب کے بڑے شہر گوجرانوالہ میں مثبت کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں عالمی وبا کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافے کے بعد 20 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے ، محکمہ صحت کے مطابق گوجرانوالہ میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد872 تک جاپہنچی ہے ۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق گوجرانوالہ شہر کی تمام بڑی مارکٹیں آج بند رہیں گی ، سیٹلائٹ ٹاون،پیپلز کالونی،ماڈل ٹاون مارکیٹ بھی بند رہے گی ۔ جبکہ اندرون شہر ،سید نگری بازار،ریل بازار ،صرافہ مارکیٹ بھی مکمل بند رہے گی۔جی ٹی روڈ پر سینٹری شاپ ، کار اور موٹر سائیکل شو روم سمیت موبائل مارکیٹ بھی آج بند رہے گی ۔تاہم گوشت،چکن شاپ ،دودھ دہی شاپ ، کریانہ اور میڈیکل سٹور کھلے رہیں گے ۔ ڈپٹی کمشنر سہیل خواجہ کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں متحرک ہے جو تاجر قانون کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف کاروائی کی جائے گی ۔
دوسری جانب پنجاب کے کئی شہروں میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر (ایس او پیز) کی خلاف ورزی پر کئی دکانیں اور شادی ہالز سیل کردیے گئے۔کورونا وائرس کے ایس او پیز میں ماسک پہنیں، ہاتھ سینیٹائز کریں اور فاصلہ برقرار رکھیں کے اصولوں کی خلاف ورزی پر مختلف شہروں کی انتظامیہ حرکت میں آگئی ہے ۔
واضح رہے کہ ملک بھرمیں ایک بار پھر کورونا کیسزاور اموات میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے ، پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ95ہزار 087ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 5 ہزار944 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید42 افراد چل بسے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار799ہوگئی ہےجبکہ ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 29 ہزار 576 ہے ، اب تک کورونا کے 6 لاکھ 23ہزار 135کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ۔

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 14 گھنٹے قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 10 گھنٹے قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 2 دن قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 2 دن قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 دن قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 13 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 2 دن قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 دن قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 16 گھنٹے قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- ایک دن قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 9 گھنٹے قبل








