اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت کاپختہ عزم ظاہرکرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک سے پولیو کاخاتمہ کیاجائیگا۔


تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ پولیو کے خاتمے کی قومی مہم میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو کی مہم میں خیبرپختونخواکے جنوبی اضلاع خصوصاً بنوں اور شمالی و جنوبی وزیرستان پرتوجہ مرکوز کی جائے گی۔
شہبازشریف نے مزید کہا کہ مہم میں بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کو قومی ہیروز کے طورپرسراہاجائے گا۔
واضح رہے کہ 22 اپریل کو ملک میں 15 ماہ کے بعد شمالی وزیرستان سے نئے پولیو کیس رپورٹ ہونے کی تصدیق کی گئی تھی ، جس کے بعد نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے قومی ٹاسک فورس کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ۔
پاکستان میں گزشتہ سال 27 جنوری کو قلعہ عبداللہ سے کیس رپورٹ ہوا تھا۔ جس کے 15 بعد شمالی وزیرستان سے پولیو کیس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ اس سے قبل خیبر پختونخوا سے ماحولیاتی نمونوں میں وائرس کی نشاندھی کی گئی تھی۔
ترجمان پولیو پروگرام کے مطابق رواں سال میں دنیا بھر سے تیسرا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ رواں برس ایک کیس افغانستان اور دوسرا ملاوی سے رپورٹ ہوا ہے۔
یاد رہے کہ پولیو سے متاثرہ کسی بھی ملک کو باضابطہ طور پر اس بیماری کے خاتمے کے لیے لگاتار تین سال تک پولیو سے پاک ہونا ضروری ہے۔

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- ایک دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 3 دن قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 2 دن قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- ایک دن قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 2 دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 2 دن قبل

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 2 دن قبل

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- ایک دن قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 2 دن قبل






