جلائو گھیرائو کیس، عمرسرفراز چیمہ اور یاسمین راشدکی ضمانت منظور
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ڈاکٹر یاسمین راشد اور عمر چیمہ کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی
انسداد دہشت گردی عدالت نے شیرپائو پل پر تقاریر اور جلائو گھیرائو کیس میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنماؤں عمر سرفراز چیمہ اور ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت منظور کرلی۔
انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ کو5،5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ڈاکٹر یاسمین راشد اور عمر چیمہ کی شیر پائو پل پر تقاریر اور جلائو گھیرائو سے متعلق ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے یاسمین راشد اور عمر چیمہ کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی۔ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج ہے۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کو لاہورمیں جناح ہاؤس پر حملے اور جلاؤ اور گھیراؤ کے الزامات پر گرفتار کیا گیا تھا۔ دونوں رہنما زیر حراست ہیں۔
شفت علی خان وزارت خارجہ کے نئے ترجمان مقرر
- 4 minutes ago
دفترخارجہ کی پاکستان میں بھارت کی ماورائے عدالت و سرحد ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار
- 28 minutes ago
مذاکرات کادوسرا دور،تحریک انصاف نے بڑے مطالبات سامنے رکھ دیے
- 2 hours ago
سال2025 میں پیدا ہونےوالے بچوں کا تعلق کس جنریشن سے ہو گا؟جانیئے حیرت انگیز معلومات
- 4 hours ago
اپوزیشن کے مطالبات تحریری شکل میں آئیں گے تو دیکھیں گے کہ کیا کرنا ہے ، سینیٹر عرفان صدیقی
- 31 minutes ago
سویلینزکا فوجی عدالتوں میں ٹرائل ، سپریم کورٹ کا آئینی بینچ7 جنوری کوسماعت کرے گا
- an hour ago