لاہور : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میرے خیال میں پی ڈی ایم استعفے کا فیصلہ نہیں کرے گی۔ صادق سنجرانی کی جیت سے پی ڈی ایم میں پھوٹ پر گئی۔انہوں نے کہا کہ اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ عمران خان کا اپنا تھا۔

جی این این کے پروگرام " فیس ٹو فیس" میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ میرے خیال میں پی ڈی ایم استعفے کا فیصلہ نہیں کرے گی، میرا نہیں خیال کہ ن لیگ کے بھی تمام لوگ استعفوں کے حق میں ہوں، پی ڈی ایم والے ناکام ہونگے۔ پی ڈی ایم نے جو جو باتیں کیں اس پر عمل نہیں کیا، انہوں نے کہا ہم لانگ مارچ کریں گے، دھرنا دیں گے، استعفے دیں گے لیکن پی ڈی ایم نے کچھ بھی نہیں کیا۔
شیخ رشید نے کہا کہ پی پی اور ن لیگ نے میثاق جمہوریت پر دستخط بھی کیے تھے کہ اوپن الیکشن ہونا چاہیے لیکن یہ اپنی بات سے مکر گئے، عمران خان بہت ہمت والے وزیراعظم ہیں کہ انہوں نے فورا اعتماد کا ووٹ لیا، اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ عمران خان کا اپنا تھا، صادق سنجرانی کی جیت سے پی ڈی ایم میں پھوٹ پر گئی ہے۔انہوں نے کہا سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن نے اچھا کام کیا کہ انہوں نے سینیٹ الیکشن ایک سیٹ کا الیکشن بنادیا، ایسے بندے پر لعنت ہوگی جو کہے کہ وہ پارٹی کے ساتھ ہے اور اندر جاکر ووٹ ہی نہ دے، مجھے پورا یقین ہے کہ عمران خان کو پتہ ہوگا کن 20لوگوں نے ووٹ خراب کیے۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پروگرام میں بتایا کہ میں ایک سیٹ کا لیڈر ہوں، عمران خان میری بات سنتا ہے، مجھے وزیرداخلہ بنانا عمران خان کا فیصلہ تھا، ہماری حکومت نے پہلی دفعہ اپوزیشن کو ریڈ زون میں احتجاج کرنے کا حق دیا،انہوں نے کہا کہ اداروں میں اصلاحات وقت کی ضرورت ہے، عمران خان نے اصلاحات کیلئے کمیٹی بنادی ہے، اداروں میں اصلاحات پر کام ہورہا ہے۔
شیخ رشید کا پروگرام میں کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان کو کوئی مسئلہ ہو، الیکشن کمیشن نے توقع کیخلاف بہت سخت بیان دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب اپوزیشن خود 23حلقوں کی ڈیمانڈ کررہی تھی تو صرف 23حلقوں میں پولنگ ہونی چاہیے تھی، دوبارہ الیکشن کیلئے الیکشن کمیشن نے رینجرز اور فوج کی مدد طلب کرلی ہے ۔
وزیر داخلہ نے بتایا کہ عثمان بزدار محفوظ ہے، عمران خان عثمان بزدار کے ساتھ کھڑا ہے بزدار کہیں نہیں جاتا، عثمان بزدار کا پنجاب میں کوئی اسکینڈل نہیں ہے، اگر پنجاب میں بحران پیدا کرنا ہے تو پھر وزیراعلیٰ مہینوں میں تبدیل ہوا کریں گے، عمران خان وزیراعلیٰ پنجاب کی کارکردگی سے خوش ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اب سب کو ٹاسک دیا ہے کہ عوام کو ریلیف ڈیلیور کیا جائے۔ عمران خان کبھی بھی مریم نواز کو باہر نہیں جانے دے گا، عمران خان نواز شریف کو باہر بھیج کر پچھتا رہا ہے، مریم کہتی ہے کہ پلیٹ میں رکھ کر بھی پاسپورٹ دیں تو نہیں جاؤنگی جبکہ اسے بھی پتہ کہ عمران خان اسے اجازت نہیں دے گا۔
شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان اصلاحات لانا چاہتا ہے، اصلاحات کیلئے اپوزیشن کو بھی ساتھ بیٹھنا پڑے گا، حکومت کی کوشش ضرور ہوگی کہ اپوزیشن کو ساتھ لے کرچلا جائے، سویلین حکومت اور فوج کے اس وقت تعلقات بہت بہترین ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان ہمت والا آدمی ہے اور سپورٹس مین ہے، عمران خان جلد کورونا سے صحت یاب ہوجائیں گے۔

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 6 hours ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 days ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- a day ago

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 2 days ago

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 3 hours ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- a day ago

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 4 hours ago
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 2 days ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- a day ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- a day ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- a day ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 days ago





