وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہاہے کہ آج خوشی کا موقع ہے


لاہور :وزیر اعظم شہباز شریف نے رائیونڈ میں عید الفطر کی نماز ادا کی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نےجاتی امراء میں نماز عید ادا کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے بھی جاتی امراء میں عید کی نماز ادا کی۔ شہباز شریف نے اپنے والدین ،بھائی اور بھابی کی قبر پر حاضری دی۔وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز شہریوں سے عید بھی ملے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پوری قوم کو دل کی گہرائیوں سے عید مبارک ہو۔اللہ سے دعا ہے کہ یہ عید ہم سب کو ترقی اور خوشحالی کا پیغام لے کرآئے۔
ان کا کہنا ہے کہ دعا ہے یہ عید پاکستان کو ان شدید مشکلات سے نجات دلائے۔محنت،دیانت سے یہ مشکلات کم ہوں گی۔میں اپنی انتہائی محنتی قوم سے جلد خطاب کروں گا۔مسائل کے حل کیلئے محنت کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہاہے کہ آج خوشی کا موقع ہے۔آج بھی غریبوں کے گھروں میں فاقے ہیں۔72سالوں میں ایسے بد ترین معاشی حالات نہیں دیکھے تھے۔عمران نیازی نے جھوٹ بولنے کے سوا کوئی کام نہیں کیا۔نوجوان بے روزگاری کی وجہ سے ذہنی مریض ہوگئے۔
ان کا کہنا ہے کہ ہم نے ایسے کام کرنے ہیں کہ اللہ کی مخلوق راضی ہو۔میں پورے شہر لاہور میں قیمتوں کے تعین کیلئے کمیٹیاں بنا رہا ہوں۔یہ کام ووٹ کیلئے نہیں بلکہ اللہ کی رضا کیلئے کررہا ہوں ۔اللہ راضی ہوگا تو ووٹ بھی ملیں گے۔
انہوں نے کہاہے کہ شہباز شریف کے دور میں پورا شہر صاف ستھرا ہوتا تھا۔ہم دوبارہ شہر کو ویسا ہی بنائیں گے۔دن رات محنت کریں گے عوام کی خدمت کریں گےہم نے خدمت کرکے لوگوں کی دعائیں لینی ہیں۔

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 4 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 days ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 21 hours ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 2 days ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 2 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 4 days ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 18 hours ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 21 hours ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- a day ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 20 hours ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 16 hours ago

