پی ٹی آئی کی ریلیاں: قوم حقیقی آزادی کیلئے عمران خان کے ساتھ کھڑی ہو گئی ہے، اسد عمر
انہوں نے کہا کہ غلامی نامنظور، آزادی کی زندگی گزاریں گے


کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ پوری قوم حقیقی آزادی کے لیے عمران خان کے ساتھ کھڑی ہو گئی ہے۔
انہوں نے یہ بات چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر نکالی جانے ولای ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل، آفتاب جہانگیر اور خرم شیر زمان سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر کراچی، اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں رہنما اور کارکنان پاکستان اور پارٹی کے جھنڈے اٹھا کر ریلیاں نکال رہے ہیں۔
شرکائے ریلی کی جانب سے اس موقع پر حکومت مخالف نعرے بازی کی جا رہی ہے اور پارٹی کے حق میں فلک شگاف نعرے بازی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے شرکائے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں کہا جارہا ہے کہ کون سے فیصلے کرنے ہیں؟ عمران خان تمام فیصلے پاکستان کی بہتری کو دیکھ کر کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ غلامی نامنظور، آزادی کی زندگی گزاریں گے، سر اٹھا کر زندگی گزاریں گے اور کسی کی غلامی نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان صرف اللہ سے ڈرتا ہے۔
اسد عمر نے کہا کہ پاکستان کے پاس سچا اور ایماندار لیڈر عمران خان کی شکل میں موجود ہے، اپنے جائز حق کو منوانے کے لیے عوام سڑکوں پر ہیں۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے دعویٰ کیا کہ 31 مئی سے پہلے جعلی حکومت کا دھڑن تختہ ہوگا، تحریر اسکوائر سے زیادہ لوگ اسلام آباد میں جمع کر کے دکھائیں گے، 20 لاکھ لوگ اسلام آباد پہنچیں گے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر ایف 10 میں نکالی جانے والی پی ٹی آئی کی ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے علی نواز اعوان نے کہا کہ اسلام آباد پی ٹی آئی کا ہے، امریکہ میں بیٹھ کر کہا جاتا ہے کہ ہم نے عمران خان کو سبق سکھایا، امریکہ خود تو پاکستان آیا نہیں، اگر انہوں نے سازش کی تو مداخلت کس نے کی؟
سابق وزیراعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان نے کہا کہ مئی کا آخری ہفتہ آنے والا ہے، 20 لاکھ لوگ تو صرف اسلام آباد سے آجائیں گے، ہم اس مداخلت کو نہیں مانتے ہیں۔

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- ایک دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 4 دن قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 2 دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 20 گھنٹے قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 17 گھنٹے قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 دن قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 21 گھنٹے قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 15 گھنٹے قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 4 دن قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 21 گھنٹے قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 2 دن قبل

